?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے پیش نظر اہم فصلوں کی کاشت کے لیے کلائمیٹ ریزیلینٹ بیج فراہم کرنے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی جس سے خواتین کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ سے نصیر آباد ڈویژن کے دیہاتی علاقوں کے لوگوں کو مدد ملے گی۔بلوچستان کا نصیرآباد ڈویژن سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، جس کے 6 اضلاع میں جعفر آباد، جھل مگسی، کچی، نصیر آباد، صحبت پور اور استا محمد ہیں۔
ان اضلاع میں اس امداد سے کل ایک لاکھ 88 ہزار گھرانوں میں سے 60 ہزار کو چاول کے کلائمیٹ ریزیلینٹ بیج فراہم کیے جائیں گے، ان بیجوں سے صوبے کے 54 ہزار ہیکٹر میں بوائی کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فنانسنگ جاپان فنڈ فار پراسپرس اینڈ ریزیلینٹ ایشیا اور پیسیفک کے تحت دی جائے گی، اس سے کسان گھرانوں کی خواتین کو کاشتکاری کے پائیدار آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
چاول کی محفوظ بوائی کے لیے حفاظتی جوتے بھی فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ کمیونٹیز کو قدرتی آفات سے بہتر مزاحمت کے اقدامات کرنے کے لیے بھی اضافی فنانسنگ کی جائے گی۔
ملک کے زرعی شعبے میں 82 فیصد تباہی یا نقصان فصلوں کو ہوتا ہے جبکہ لائیو اسٹاک میں 17 فیصد اور فشریز میں ایک فیصد نقصان ہوتا ہے۔
تقریباً 17 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو نقصان پہنچا اور 8 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب جیسی آفات سے بلوچستان میں زیادہ غربت ہونے کی وجہ سے متاثر بھی زیادہ ہوتا ہے، 37 اضلاع میں سے 35 متاثر ہوئے اور ایک کروڑ 23 لاکھ آبادی میں سے کم ازکم 92 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں
اکتوبر
عازمین حج کے متعلق اعداد وشمار جاری
?️ 30 جون 2022(سچ خبریں)سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس حج کی ادائیگی
جون
ظلم کی مذمت کرنا چاہتے ہو تو شروعات اپنے آپ سے کرؤ؛روس کا مغربی ممالک سے خطاب
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس
جون
سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے
مئی
بی بی سی کے دفتر کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر سرخ رنگ
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کی حامی احتجاجی تنظیم
اکتوبر
2025 جنگ کا سال ہوگا:اسرائیلی آرمی چیف
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال زمیر نے دعویٰ کیا ہے
مارچ
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے
دسمبر
ایرانی انقلاب نے عالم اسلام کی بنیادیں مضبوط کیں: پاکستانی مفکر
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی امور کے ماہر اور پاکستان میں نوجوانوں
فروری