ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ لاگت اگلے 10 سالوں میں 100 کھرب تک پہنچ جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات ایکو ککاوا نے کہا کہ پاکستان میں پنشن کا موجودہ نظام کم شراکت کی شرح کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہ طویل عرصے تک چلنے کے لیے پائیدار نہیں ہے۔

پاکستان کی پنشن سسٹم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں  نے کہا کہ شراکت تب ہی پائیدار ہوسکتی ہے جب سب کو یکساں ریلیف فراہم کیا جائے اور یکساں عمر کے آبادی اس میں اپنا حصہ ڈالیں، اس کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کو شراکت کے اعتبار سے پبلک سیکٹر کے ساتھ ضم کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ مالی سال 2024 میں قومی پنشن کی لاگت 20 کھرب تک پہنچنے کی توقع ہے اور اگر اس سسٹم میں کسی قسم کی اصلاحات نہیں کی گئی تو یہی لاگت اگلے 10 سالوں میں 100 کھرب تک پہنچ جائے گی، یہ لاگت 03-2002 میں 25 ارب تھی جو صرف 20 سالوں میں 15 کھرب سے زائد تک پہنچ گئی۔

اے ڈی بی کی ایک سابقہ رپورٹ (پاکستان کے پنشن اور انشورنس سسٹم کو مضبوط کرنا)، میں پاکستان کے کمزور پنشن اور سیکیورٹی سسٹم کی نشاندہی کی گئی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر سرکاری عہدوں پر غیر فنڈ شدہ پنشن شامل ہیں، اور موجودہ ملازمین کی پنشن کی مالی اعانت ٹیکس آمدنی سے کی جاتی ہے۔

دوسری جانب نجی شعبے کے بعض کارکنوں اور مزدور یونینوں کے اراکین کے لیے فنڈڈ پنشن دستیاب ہیں تاہم، آبادی کا ایک اہم حصہ پنشن کی کوریج سے محروم ہے اور ان کا مکمل انحصار اپنے خاندان کی سپورٹ سسٹم پر ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں روسی اور شامی فوج کی مشترکہ مشقیں

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کی صبح بتایا کہ

امریکی کانگریس پر قبضہ؛ امریکی نمائشی جمہوریت کا جنازہ

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی صدارتی انتخابات میں ہارنے والے امیدوار

لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ کیپٹن (ر) صفدر

?️ 19 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے

بچے مصور کاکڑ کو اغواء و قتل کرنے والے کچھ دہشتگرد واصلِ جہنم ہوچکے۔ سرفراز بگٹی

?️ 28 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ

امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح

مریم نواز نے طویل ہفتہ وار چھٹیوں کا اعلان کردیا

?️ 1 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے عوام

یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی؛روسی شہر پر بمباری

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:روس کی جانب سے عیدِ پاک کے موقع پر اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے