?️
کراچی (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کے باہر احتجاج شروع ہو گیا، کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ میں 6 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔
لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے طرف جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین کو قونصلیٹ کے قریب جانے سے روک دیا، مظاہرین نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر لوگ پرامن ہیں اور بات بھی سن رہے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت احتجاج کرنے والوں کیلئے دکھ کی گھڑی ہے، مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف احتجاج ہو رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی سکیورٹی دینی ہے۔
کراچی میں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصل خانے کے اطراف جمع ہو گئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی امریکی قونصل خانے پہنچ گئے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد سے مائی کولاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے، جناح برج سے آنے والا ٹریفک آئی آئی چندریگر روڈ بھیجا جا رہا ہے۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک پارک کٹ سے واپس بھیجی جارہی ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ حکومت سندھ نے امریکی قونصل خانے میں مظاہرین کے داخلے اور تصادم میں اموات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کا بیرونی سکیورٹی حصار عبور کر کے اندر توڑ پھوڑ کی، افسوسناک صورتحال میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ واقعہ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کی جے آئی ٹی بنادی ہے، جے آئی ٹی تعین کرے گی کہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا،اس کے اسباب کیا تھے، حکومت شہریوں کے جمہوری اور آئینی حق احتجاج کا احترام کرتی ہے۔ صوبائی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرامن ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ ، تشدد یا قانون ہاتھ میں لینا مناسب عمل نہیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا :پاکستان میں کوروناکیسز کی شرح کم ہونے لگی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے
فروری
ترکی اور صیہونی ریاست کے درمیان فوجی رابطہ چینل قائم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:ایک خبری ادارے نے شام کے حوالے سے ترکی اور صہیونی
اپریل
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول
جنوری
بحرین کے بھی صیہونیوں کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ڈگمگائے
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:پیر کے روز بحرینی حکام اور صیہونی حکومت نے منامہ میں
جون
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحران کا خطرناک مرحلہ
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی کرائے کے فوجیوں سے وابستہ ذرائع نے جنوبی یمن
دسمبر
تل ابیب کا امریکہ سے ایران کے خلاف علاقائی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج منگل کو
جون
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں سے متلعق بڑی خبر سامنے
دسمبر
برطانوی وزیر دفاع نےسکیورٹی مسائل کے باعث اوڈیسا کا سفر کینسل کیا
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شاپس نےسیکورٹی وجوہات کی بنا پر اوڈیسا
مارچ