?️
لاہور: (سچ خبریں) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ ڈالر کا موجودہ ریٹ اس وقت 219 روپے ہونا چاہئے۔ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھے۔سینیٹر دنیش کمار نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں۔تین بارڈرز بند کردیں ڈالر خود بخود نیچے آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے تیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150 روپے میں ملے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہ ایران سے تیل لایا گیا تو ہماری صوبائی قیادت متاثر ہو گی۔ایک رات میں اہم لوگ 5 کروڑ روپے اکٹھے کرتے ہیں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران اوراپوزیشن اپنی اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف انہیں ڈالر وپٹرول کی قیمتوں وقرضوں میں اضافے سے کوئی سروکار نہیں۔
بلوچستا ن وصوبائی دارالحکومت کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگابلوچستان کے حکمران عوام سے کبھی مخلص نہیں ہوئے الیکشن سے پہلے کے وعدوں پر عمل کرکے بلوچستان کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ مہنگائی، بدعنوانی حکمرانوں کے پیدا کردہ مسائل ہیں جماعت اسلامی نے ان مسائل کے خلاف عوامی بیداری مہم چلارہی ہے۔
بارش کے متاثرین کی دادرسی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے بلوچستان کے عوام کا ولی وارث کوئی نہیں صوبے کے وسائل استعمال کیے جارہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کولوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بدعنوانی کورکھوانابھی ممکن نہیں رہا ۔جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی ،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بھر پور عوامی بیداری مہم چلارہی ہے انشاء اللہ ہم احتساب کے اداروں کو بھی جگائیں گے۔


مشہور خبریں۔
قطر: اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی نظام کے لیے بڑا امتحان ہے
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم نے اقوام متحدہ
ستمبر
یوکرین اور روس کی جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:CNN ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے نوٹ کیا کہ حالیہ روسی
جنوری
27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی
نومبر
صیہونی فوجی افسروں میں ایک بار پھر استعفوں کی لہر
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1000 سے زیادہ فوجی
ستمبر
امیر قطر کے دورہ عراق پر کیا ہوا؟
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے کچھ حصوں
جون
ڈیجیٹل دہشت گردی کیا ہے؟ فوج اس لفظ کو کیوں استعمال کرتی ہے؟
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوموار
جولائی
الیکشن کا مطالبہ سیلاب متاثرین کی زندگیوں سےکھیلنے کے مترادف ہے،بلاول
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب
ستمبر
امریکہ کے 5 سابق وزرائے دفاع ٹرمپ کے خلاف
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: کانگریس کو لکھے گئے خط میں، پانچ سابق امریکی
مارچ