?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیراعظم نے ایران-اسرائیل بحران کے پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ تشویشناک صورتحال میں امن کی کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان بات چیت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہباز شریف نے پاک-بھارت سیز فائر معاہدے میں امریکی کردار کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے پاکستان بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔
شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر، پانی، تجارت اور انسداد دہشت گردی سمیت تمام امور پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق ایران-اسرائیل بحران کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے اس سنگین بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ تشویشناک صورتحال میں امن کی کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، یہ بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے اس ہفتے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ہونے والی خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا، شہباز شریف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور امریکا کے درمیان عملی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر پاک-امریکا تجارت، توانائی، آئی ٹی، نایاب معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسی طرح کالعدم بی ایل اے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا عزم دہرایا گیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان عملی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کی بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے اور خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اس لیے وہ ایران سے متعلق جاری امن کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
مشہور خبریں۔
بجٹ 24-2023: حکومت نے 223 ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات متعارف کروادیے
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں
جون
جعلی حکمرانوں کی سیاسی نبض ڈوب رہی ہے، جب بھی انتخابات ہوں گے تو عوام 8 فروری پلس کی طرز پر خاموش انقلاب برپا کریں گے، مسرت چیمہ
?️ 27 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ
جولائی
شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی جنگی طیارے نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر روز
دسمبر
فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس
مارچ
السنوار کی شہادت پر صہیونیوں کی خوشی خوف کی نشانی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار فلسطینی مزاحمت کا ایک لیجنڈ ہے۔ وہ ہیروز
اکتوبر
فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں حماس کی کامیابی کا امکان، امریکا اور اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 13 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں
اپریل
کیا غزہ میں صیہونی سیاسی لیڈروں کے طے کردہ اہداف پر عمل ہو سکتا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کی زبانی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں زمینی جنگ میں صیہونی حکومت کی فوج کی
دسمبر
تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد والی صورتحال سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔عمران خان
?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تحریک
مارچ