اگلے مہینے میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی تبدیل ہو سکتے ہیں

اگلے مہینے میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی تبدیل ہو سکتے ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی بھی تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ  اپریل کے مہینے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل میں دونوں وزرائے اعلیٰ کی تبیلی ہوجائے گی لیکن کچھ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ وزارئے اعلیٰ کو تبدیل کیے جانے کا فیصلہ تو ہوچکا ہے لیکن شاید انہیں بجٹ کے بعد تبدیل کیا جائے گا ، تاہم زیادہ تر ذرائع کا یہی خیال ہے کہ عثمان بزدار اور محمود خان کو اپریل میں ہی یہ تبدیل کردیا جائے گا۔

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اپنا وزیراعلی لانے پر حمایت کی پیشکش کردی ، پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے ، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی ، اس مقصد کے لیے حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں ، پی ٹی آئی کے اپنے 30 ممبران بھی سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ، صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے رابطہ کر کے بات کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ترکی اور سعودی عرب کی اہم ترین برآمدات اور درآمدات

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جون

ملک میں امریکا کے غلام بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہے ہیں۔عمران خان

?️ 2 جون 2022شانگلہ (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر

شارخ خان 2023 میں کتنا کما سکتے ہیں ؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں

امریکی کانگریس پر حملے کا معاملہ سیاست بازی کا شکار

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس پر حملے کی برسی اس ہفتے آ رہی ہے

فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کی وجہ سے ہونے

حزب اللہ اور حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے نئی امریکی حکمت عملی کی کہانی کیا ہے؟

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹام باراک کے مقبوضہ علاقوں کے دورے سے واقف ذرائع

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس

حکومتی آفیشلز میں کوئی ایسا نہیں جو کہے ہم عافیہ کے وکیل کے ساتھ ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے