اگر ہم سخت فیصلے نہیں لے سکتے تو ہمیں حکومت سے باہر ہو جانا چاہیے:شاہد خاقان عباسی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سخت فیصلے نہیں لے سکتے تو ہمیں حکومت سے باہر ہو جانا چاہئیے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلے نہیں لے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں،ایک دم چھوڑ دیں، آج اسی وقت چھوڑ دیں، اگر آپ میں سیاسی قیمت ادا کرنے کی ہمیت نہیں ہے تو حکومت سے نکل جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب کو ایک ٹیبل پر بٹھا کر مسائل بتانے ہوں گے اور مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔انہوں نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی بیماری کا علاج چل رہا ہے،حال ہی میں جب میں لندن گیا تو نوازشریف کی ڈاکٹرز کے ساتھ دو اپائٹمنٹس تھیں۔

شاہد خاقان نےمزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ صفر کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے ہر ایک گھنٹے میں سوا سو ملین ڈالر چاہیے ، اگر ایک مہینے کے لیے ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کم کرنی ہے تو اس کے لیے سوا سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے ، اگر آپ نے ڈالر بچانے ہیں تو پھر آپ کو ایک دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم حکومت میں ہیں اور ہمیں 4 ہفتے ہوئے ہیں حکومت کوشش کر رہی ہے جس کے لیے آپ کو پہلے حالات کو سمجھنا پڑتا ہے تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ مسائل کیا ہیں ، اس دوران میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کو بہت غور سے دیکھتا رہا لیکن آپ یقین کریں جو اصل حالات تھے وہ میرے اندازے سے بہت زیادہ برے تھے ، اس وقت پٹرول کی قیمت میں 47 روپے اور ڈیزل میں 90 روپے فی لٹر اضافے کی ضرورت ہے ، کیا آپ کرسکتے ہیں؟ کیا عوام پر یہ بوجھ ڈال سکتے ہیں؟ اس کے لیے تمام معاملات دیکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔

مشہور خبریں۔

عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش

?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے

روس یوکرین جنگ میں مصر کو 7 ارب ڈالر کا نقصان

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: مصری وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ روس کی یوکرین کے

سعودی کا رخ دمشق کی طرف؛ کیا بن سلمان مسائل سے بھاگ رہے ہیں؟

?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:االمیادین نیٹ ورک نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں اس ملک کے

خدیجہ شاہ کئی ماہ بعد فیشن ڈیزائننگ میں دوبارہ واپس آگئیں

?️ 2 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ

امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی حکام کے ایران کے بارے میں مشورہ

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جیک سلیوان منگل کو واشنگٹن

روس اور پاکستان کا غزہ کی سنگین صورتحال پر انتباہ، فوری انسانی امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور پاکستان

وزیراعظم آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ

ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے:امریکی صدر

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے