?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردےگا، عمران خان نے سازش کی اور خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،فوج کیلئے نیوٹرل اور چوکیدار کے الفاظ استعمال کیے، خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان فراڈیا ہے فراڈیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پاکستان کو بدنام کرتا ہے، یہ کہہ دینا کہ بجلی کا بل نہیں دینا، غلطی ہوسکتی ہے، جو کہتا میں سیکھ سیکھ کر کامل ہوگیا ہوں نہیں، انسان قبر تک سیکھتا ہے، بجلی کے بل جلادو یہ غلطی ہوسکتی ہے، لیکن جھوٹ بولنا ، فراڈ کرنا سازش کرنا کہاں کی لیڈرشپ اور پاکستانیت ہے؟ اور یہ کہتے کہ میں باہر جاکر مانگتا ہوں تو آپ باہر جاکر خیرات بانٹتے ہیں، وطن کو اس وقت ضرورت پڑی ہے،پاکستان کے بیوہ یتیموں کی بحالی خوشحالی کیلئے ان کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا، میں اناپرست نہیں ہوں، میں پاکستانی ہوں اور قوم کا خادم ہوں، آخری دم تک قوم کیلئے اپنے آپ کو وقف کیے رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آر می چیف کی تعیناتی کا مہنگائی اور مہنگائی کا آرمی چیف کی تعیناتی سے کیا تعلق ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن ہماری اتحادی جماعتوں کی کوشش ہے کہ مہنگائی میں کمی ہوجائے، الحمداللہ نئے وزیرخزانہ کے آنے سے روپیہ بھی 14روپے اوپر گیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کیے ہیں، تیل کی قیمتوں کو کم کیئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو مفت بیج دیں گے۔
لیکن کیا مہنگائی صرف پانچ مہینوں میں ہوئی ہے؟ 52 روپے کلو چینی 100روپے، گندم، بجلی مہنگی نیازی نے کی تھی یا ہم نے کی ہے؟ مہنگائی کو ہرحال میں کمی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، نوازشریف کے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی، لیکن یہ ایک دن میں 20 تک تو نہیں پہنچ گئی، سازشیں ساری سامنے آچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین قانون میں درج ہے، تعیناتی کا فیصلہ آئین قانون کے مطابق ہوگا، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا، عمران خان نے پاکستان کے خلاف سازش کی، جھوٹ بولنا کہاں کی لیڈرشپ اور پاکستانیت ہے؟ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان فراڈیا ہے فراڈیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے نتائج پر شباک کے سربراہ کا اظہار تشویش
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: شباک کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ کل
اپریل
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملہ
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کی
مئی
سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ’بحریہ ٹاؤن کے 35 ارب روپے‘ قومی خزانے میں منتقل کرنے کا حکم
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بحریہ
نومبر
آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نواں دور تاخیر کا شکار
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے
نومبر
نتن یاہو صہیونی عوامی رائے کو تبدیل کرنے میں ناکام
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-صہیونی دوہری شہریت کی حامل غزہ کی قیدی، اور محمد السنوار
مئی
افغانستان میں 24 ملین سے زائد افراد کو خوراک کی شدید عدم تحفظ کا سامنا: اقوام متحدہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے افغانستان میں انسانی
اپریل
جدہ مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جدہ اور یوکرین کے بارے میں دنیا کے 40 ممالک کے
اگست
کیا ٹرمپ نیا ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ شروع کرنے جا رہے ہیں؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ نیا ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ شروع کرنے جا رہے
نومبر