اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردےگا، عمران خان نے سازش کی اور خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،فوج کیلئے نیوٹرل اور چوکیدار کے الفاظ استعمال کیے، خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان فراڈیا ہے فراڈیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پاکستان کو بدنام کرتا ہے، یہ کہہ دینا کہ بجلی کا بل نہیں دینا، غلطی ہوسکتی ہے، جو کہتا میں سیکھ سیکھ کر کامل ہوگیا ہوں نہیں، انسان قبر تک سیکھتا ہے، بجلی کے بل جلادو یہ غلطی ہوسکتی ہے، لیکن جھوٹ بولنا ، فراڈ کرنا سازش کرنا کہاں کی لیڈرشپ اور پاکستانیت ہے؟ اور یہ کہتے کہ میں باہر جاکر مانگتا ہوں تو آپ باہر جاکر خیرات بانٹتے ہیں، وطن کو اس وقت ضرورت پڑی ہے،پاکستان کے بیوہ یتیموں کی بحالی خوشحالی کیلئے ان کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا، میں اناپرست نہیں ہوں، میں پاکستانی ہوں اور قوم کا خادم ہوں، آخری دم تک قوم کیلئے اپنے آپ کو وقف کیے رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آر می چیف کی تعیناتی کا مہنگائی اور مہنگائی کا آرمی چیف کی تعیناتی سے کیا تعلق ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن ہماری اتحادی جماعتوں کی کوشش ہے کہ مہنگائی میں کمی ہوجائے، الحمداللہ نئے وزیرخزانہ کے آنے سے روپیہ بھی 14روپے اوپر گیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کیے ہیں، تیل کی قیمتوں کو کم کیئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو مفت بیج دیں گے۔

لیکن کیا مہنگائی صرف پانچ مہینوں میں ہوئی ہے؟ 52 روپے کلو چینی 100روپے، گندم، بجلی مہنگی نیازی نے کی تھی یا ہم نے کی ہے؟ مہنگائی کو ہرحال میں کمی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، نوازشریف کے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی، لیکن یہ ایک دن میں 20 تک تو نہیں پہنچ گئی، سازشیں ساری سامنے آچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین قانون میں درج ہے، تعیناتی کا فیصلہ آئین قانون کے مطابق ہوگا، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا، عمران خان نے پاکستان کے خلاف سازش کی، جھوٹ بولنا کہاں کی لیڈرشپ اور پاکستانیت ہے؟ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان فراڈیا ہے فراڈیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی

?️ 22 ستمبر 2021سنگاپور سٹی (سچ خبریں) ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 25 افراد کا انتقال

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری

امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ

صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے

عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز

?️ 27 جنوری 2021عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم

امریکہ میں نسل پرستی کا سلسلہ جاری،افریقی تاریخ پڑھانا ممنوع!

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں نسل پرستی کا ثبوت

بحرین کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک قدم اور آگے

?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی

امریکہ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو کیا ہوگا؟ عراقی مزاحمتی تحریک کا انتباہ

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے