اگر آج سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو آنے والی کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی:فہمیدہ مرزا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ  فہمیدہ مرزا  کا کہنا تھا کہ  جی ڈی اے نے اصولوں کے مطابق اپنا فیصلہ کیا، ہمارا حکومت سے اتحاد اصولوں کی بنیاد پر ہے، اگر آج سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو آنے والی کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی، لوٹا کریسی کو نہ روکا تو پھر ملک انارکی کی طرف جائے گا، انارکی کا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوگا۔

اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ یہ ان کا کس قسم کا ضمیر ہے جو ان کی مرضی سے جاگتا ہے، ضمیر توبہت بدنام ہوگیا ہم اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانیو! اصول پر کھڑے ہونا آسان نہیں مشکل راستہ ہے، ہم ایوان میں حلف اٹھا کر آتے ہیں، اگر اچانک سے ضمیر بھائی جاگ اٹھے تو پاکستان، جمہوریت کا مستقبل کیا ہوگا، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں لوٹا کریسی بند ہونی چاہیے، بی بی، میاں صاحب کی حکومت لوٹا کریسی کی وجہ سے جاتے دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 14سال سے ایک پارٹی کی حکمرانی ہے، سندھ کے لوگوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے، خدارا سندھ کو نظرانداز نہ کیا جائے، سندھ کے بہت برے حالات ہیں، سندھ کے حکمران سلیکٹڈ ہیں، نوجوان نسل کو نشے میں ڈالا جارہا ہے، اگرپنجاب، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو صحت کارڈ مل سکتا ہے تو سندھ کے لوگوں کو کیوں نہیں؟ سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ دے، سندھ حکومت چودہ سالوں میں صاف پانی نہیں دے سکی، لگتا ہے تمام ادارے سندھ کو نظرانداز کر چکے ہیں، سندھ میں بار بار سلیکٹڈ حکومت لائی جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں برطانوی جنگی جرائم کے نئے ثبوت

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    بی بی سی کے تفتیشی یونٹ نے اطلاع دی

صہیونی جرائم فلسطینیوں میں خوف و ہراس کا باعث نہیں

?️ 26 جنوری 2023فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے مشرقی قلقیلیہ اور شعفاط کیمپ میں

میری برطرفی امریکی دباؤ اور سازش کا نتیجہ تھا: عمران خان

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوز ویک میگزین

حزب اللہ کے خلاف سازش کے پہلو

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، معروف فلسطینی تجزیہ کار، نے اس الیکٹرانک اخبار

وفاقی وزیر توانائی نے اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ریلیف کا عندیہ دے دیا

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عندیہ دیا

کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے والے افراد کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 4 جون 2021جکارتہ (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے

فرانسیسی ثقافتی کارکنوں کی میکرون سے اجتماعی درخواست

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: ایک کھلے خط میں 230 سے زائد فرانسیسی فنکاروں، اداکاروں

Perfect places to watch the sunrise in Bali while you honeymoon

?️ 13 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے