🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔
یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ اور سابق وزیر فواد چوہدری بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگادی ہے، آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے جس موقع پر پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگادیے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر قناتیں لگادی گئیں ہیں، ساتھ ہی پولیس نے میڈیا ٹیموں کو جیل سے 2 کلو میٹر دور چلے جانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرے، پی ٹی آئی
🗓️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن
اکتوبر
کیا دہشت گردی کا مقابلہ کرنا صرف فوج کا کام ہے؟وزیراعظم کی زبانی
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی
جون
چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں: چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی
اگست
مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے
🗓️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا
ستمبر
سعودی اتحاد دو ہزار سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے:یمن
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا
ستمبر
مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے: ہندوستان کی حکمراں جماعت
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں: ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے
جون
نیتن یاہو کی شکست/تل ابیب کا عدالتی اصلاحات کا منصوبہ معطل
🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل
مارچ
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
🗓️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون