اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل چکی ہے:فواد چوہدری

?️

(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ‏فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں اگلے ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک کو لیکر گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا  تھا کہ اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نظر آرہی ہیں، پیپلز پارٹی پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کے انرخوں میں 5 روپے کمی کو لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے رہی ہے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کے لیےعمران خان کو جانا ہو گا، ہماری گنتی پوری ہوگئی، 8 یا 9 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:ملک میں غربت اور بے روزگاری پھیلانے والی سعودی حکام کی

ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع

بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ

محمد عفیف کی شہادت پر حزب اللہ کا بیان

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنے انفارمیشن آفس کے سربراہ محمد عفیف النابلسی

حکومت من مانی گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرے، ہیومن رائٹس واچ

?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران

عمران خان کے بچوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل غلط ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹری اطلاعات شیخ وقاص

یوکرین میں آپریشنز صورتحال نہیں بدلے گی: کریملن

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو

غزہ میں دوہرے معیار کا الزام

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے