?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے بھی متعدد موقعوں پر کہا کہ فوج کا مینڈیٹ یہ نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے، مذاکرات سیاسی پارٹیوں میں ہی ہوتے ہیں اور یہ انہی کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے، اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ ڈائیلاگ کرتی ہے یا نہیں، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں وہ مذاکرات نہیں سٹریٹ موؤمنٹ چلانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی، انارکی اور افراتفری چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا واضح ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی کے کہنے پر ادھر اُدھر دوڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال بُری طرح ناکام ہوگی، عوام ان کی ہڑتال کو بُری طرح مسترد کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کے پی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے مؤقف انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔


مشہور خبریں۔
افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے
جولائی
Britain goes wild for Burgundy wine served at royal wedding
?️ 1 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
غزہ میں کئی نئے السنوار ہیں ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے حماس کی بحالی اور حزب اللہ کے ساتھ
اکتوبر
ہیکرز نے فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں
?️ 4 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا
اپریل
امریکی جارحیت پر ایران کا ردعمل
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار اور الاخبار اخبار کے ایڈیٹر ابراہیم امین نے
جون
ہیرس کی توجہ نوجوان ووٹرز پر
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: کملا ہیرس کی مہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی
ستمبر
جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی مشکوک کیمیائی کارروائی کا انکشاف
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:اقوامِ متحدہ کی امن فورسز نے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت
فروری
شہید نصراللہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا
?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اکتوبر