اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا:شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عدم اعتماد سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے،وزیراعظم کو اندر سے ایک ووٹ دلوا دوں گا‘ عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے‘ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا۔ سارا مہینہ خبروں کی گہما گہمی ہوگی، جیلوں سےبچنےوالےجلدقانون کےدائرےمیں ہوں گے ، عمران خان کے لیے یہ تحریک اطمینان ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی ہے ، ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ، مناسب جگہ کا انتخاب کریں ، 22،23اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی ، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ، 23مارچ کو فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا ، 22 سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی ، 25 یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی ،172 لوگوں کو آپ نے لانا ہے ، عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی ، عمران خان کو اندر سے ایک ووٹ دلوادوں گا ، عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟ ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ، عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے ، عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے ، اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟ اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے ، ملک زلزلے سیلاب سے نہیں انتشار سے تباہ ہوتے ہیں ، پہلی بار ملک میں ملکی خارجہ پالیسی بنی ، عمران خان نے ملک میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ، پی ٹی آئی، اور ن لیگ کا پنجاب کے الیکشن میں مقابلہ ہوگا ، نواز شریف جس سے ملاقاتیں کرلیں کچھ نہیں ہوگا ۔

مشہور خبریں۔

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے

51% امریکی جوان اسرائیل کی نابودی کے خواہاں

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان

امریکہ زیلینسکی کو ہٹانے کی کوشش میں

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں اعلان

لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار

?️ 10 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

7 اکتوبر کی شکست اسرائیل کو کتنی مہنگی پڑی؟:سینئر فرانسیسی سفارت کار

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: سینئر فرانسیسی سفارت کار نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر

غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس

خطے میں صہیونی حکومت کے ڈراؤنے خواب اور بحرانوں سے دوچار اسرائیل کے ساتھ عربوں کی جھوٹی امیدیں

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے اندرونی چیلنجوں کے علاوہ ، خطے میں بھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے