اپوزیشن سازشیں چھوڑے ، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بہترین مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن سازشیں چھوڑے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، اپوزیشن کو پہلے 2 سال پھر5 سال مزید صبرکرنا پڑےگا۔ مہنگائی کا طوفان دو تین ماہ میں سیٹل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، اوآئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس اگلے ماہ اسلام آباد میں بلا رہے ہیں، 2 کروڑ 30 لاکھ افغان غذائی قلت کا شکار ہیں، مسلم امہ سے اپیل ہےکہ وہ افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آئے، افغان عوام کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے افغانستان میں بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، چاول اورگندم افغانستان کیلئے بھجوا رہے ہیں، افغان وزیر خارجہ کے دورے پر معاملات طے کیے جائینگے، پاکستان کےعوام بھی افغانستان کےعوام کی مدد کرسکیں گے، افغان عوام کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا چینی 160روپے سے اوپر چلی گئی لیکن آن لائن ایپ پر آپ 100روپے میں منگوا سکتے ہیں، گیس پرسبسڈی دی گئی جس کاغلط استعمال کیا گیا، سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہر چیز پر سبسڈی دینگے تو ملک نہیں چل سکتا، کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مارچ کے بعد گیس بحران کم ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈیڑھ 2 سال صبر کرنا پڑے گا اور پھر 5 سال مزید صبرکرنا پڑےگا، اپوزیشن نے ہمیں فارغ کرنے کیلئے پہلے دو سال زور لگایا، اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ سازشیں چھوڑیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں، مہنگائی کا طوفان دو تین ماہ میں سیٹل ہوجائے گا، یہ 90 کی دہائی نہیں کہ آپ سازشوں میں لگے رہیں، 2023 میں الیکشن کی طرف جائیں گے، آئین کے تحت ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کو فلسطین سے نکلنے کا وقت قریب ہے: عطوان

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:     فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے غزہ کے قریب

واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر

?️ 16 نومبر 2025واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر وینیزویلا کے

ترک پریس: یہ غزہ نہیں، یہ تل ابیب ہے!

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت پر ایران کے طاقتور حملوں نے ترکی کے

قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی

عمران خان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ طارق فضل چودھری

?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے

امام خمینی کی دعوت ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہی:عراقی اہلسنت عالم

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراق کے اہلسنت عالم دین اور سرکاری ترجمان عامر البیاتی کا

افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بے نقاب

?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت

سعودی عرب کی فلسطین کو تسلیم کرنے اور صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اپیل

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے