?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ مستعفی ہو گئے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے استعفیٰ میں کہا کہ وہ بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔
شہزاد عطا الہیٰ گذشتہ 3ماہ سے بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان کام کر رہے تھے، مختلف ایشوز پر حکومت اور شہزاد عطا الہیٰ کا اختلاف بھی پایا جاتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کو یہ اعتراض تھا کہ ٹھوس وجوہات کی بنا پر الیکشن آگے نہیں بڑھائے گئے۔
سپریم کورٹ میں اس معاملے کا دفاع کرنا مشکل ہوگا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ قبل ازیں 3 مارچ کو ہی الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے مورخہ 30 اپریل سے 7 مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
ترکیہ اور اسرائیل کے شامی تنازعات کو روکنے کے لیے نئے رابطے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبری ویب سائٹ "مڈل ایسٹ آئی” نے دو
مئی
ٹرمپ کا یورپی یونین کو یوکرین کی مدد کے لیے نیا مشورہ!
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکہ سے
فروری
عمران خان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ہے
?️ 19 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد
نومبر
7 اکتوبر سے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ تک نیتن یاہو کی ناکامیاں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے
جولائی
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں
فروری
کھیتوں میں پولی نیشن کیلئے مکھیوں کا متبادل ننھا روبوٹک کیڑا تیار
?️ 7 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) امریکی ادارہ ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک
ستمبر
امریکہ کبھی چین سے آرڈر نہیں لیتا: پومپیو
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: جہاں امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان
اگست
غزہ جنگ کے سیاسی اور اقتصادی نقصان پر صیہونیوں کی بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار معاریو کے ایک سروے کے نتائج کے مطابق،
اگست