🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرامن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنجیدہ کوششوں سےافغانستان میں انسانی بحران سےبچاجاسکتاہے، افغانستان کی صورتحال تشویناک ہے، دنیاغیرمستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردارادا کرے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان اور پاکستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں امدادی کاموں کیلئےتعاون،شراکت داری کےاموربھی زیر غور آئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی،علاقائی امورمیں جرمنی کےکردارکوخصوصی اہمیت دیتاہے اور پاکستان جرمنی سےباہمی تعلقات کووسعت دینےکاخواہاں ہے۔افغانستان کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئےکردار ادا کرے، سنجیدہ کوششوں سےافغانستان میں انسانی بحران سےبچاجاسکتاہے۔
دوران ملاقات آرمی چیف نے پر امن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر بھی زور دیا۔خصوصی نمائندہ جرمن نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
مشرقی شام میں امریکی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی
🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں: داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرنے والی
جون
سعودی عرب کے شہر قطیف میں گرفتاریوں کی نئی لہر
🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود
فروری
پی ٹی آئی کا نیب اور انتخابات سے متعلق قومی اسمبلی میں کی گئی ترامیم کو عدالت میں چلینج کرنے کا اعلان
🗓️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر
مئی
صحافیوں کا قتل صیہونی جارحیت کا واضح ثبوت:ایران
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر
مئی
اسرائیل کے لئے امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے
دسمبر
غزہ میں نئے صیہونی نئے جرم کے بارے میں فلسطینی حکومت کا بیان
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
مارچ
ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری
🗓️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی
مارچ
ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے تجزیے میں ایک برطانوی
جنوری