?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 78ویں یومِ آزادی کی قوم کو پُرجوش مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین! پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، آزادی کی نعمت، باوقار زندگی کا موقع اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے پر ہمیں فخر بھی ہے اور شکر بھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا جگمگا رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں، ہم یہ دن مناتے ہوئے اپنے اُن لاکھوں شہداء کو نہیں بھول سکتے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن صرف جشن نہیں، بلکہ پاک سرزمین سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں بحیثیت قوم اپنا احتساب کرنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں عزت، شناخت اور آزادی دی، لیکن ہم نے بدلے میں ملک کو کیا دیا؟۔ مریم نواز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تحریکِ آزادی اور تحفظِ وطن کی داستانیں ضرور سنائیں تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان آج اقوامِ عالم میں باوقار مقام حاصل کر چکا ہے اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


مشہور خبریں۔
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین
اپریل
انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 9 دسمبر 2021لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے
دسمبر
قیدیوں کے معاملے پر نیتن یاہو کی سازش ناکام
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں فلسطینی
مارچ
کامیابی کے لئے پرامید ہیں:چوہدری پرویز الٰہی
?️ 13 اپریل 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار چوہدری
اپریل
غزہ میں قحط کا باضابطہ اعلان سے اسرائیل کو سنگین نتائج کا سامنا
?️ 26 اگست 2025غزہ میں قحط کا باضابطہ اعلان سے اسرائیل کو سنگین نتائج کا
اگست
امریکی رکن کانگریس کا ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:ایران جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کی حمایت میں اپنے
مئی
بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی
?️ 11 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے
نومبر
امریکی قابض کیسے عراق سے نکلیں گے؟عراقی سیاسی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا
جنوری