اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گےاور ملکی ، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ کابینہ سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات میں سے ایک کے علاوہ تمام مسائل حل طلب ہیں، مذاکرات کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کروں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا، ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس کےمعاملےمیں ہماری مجبوریاں ہیں،ایک سفارت خانہ بندکرنےکامطلب تمام سفارتخانےبندکرنا ہے، کالعدم ٹی ایل پی نے آج سڑکیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا، امید ہے وہ اپنا وعدہ وفا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی عدالت کا بھی مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک
مارچ
پیوٹن کا عرب لیگ کے رہنماؤں کے نام پیغام
نومبر
کیا عنقریب یوکرین ختم ہونے والا ہے؟ فرانسیسی صدر کا بیان
مارچ
اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے لیے مفت آنلائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا
جون
انسانی امداد کے منتظر فلسینیوں کے صیہونی جارحیت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ
مارچ
عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف
مارچ
ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی
مئی
بائیڈن کے دفتر سے مزید خفیہ دستاویزات دریافت
جنوری