?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ئی ایم ایف) آئندہ تعطیلات کی وجہ سے نویں اور دسویں جائزے کو یکجا کر سکتا ہے اور نویں جائزے کے لیے پاکستان کی کارکردگی مکمل ہے۔
سما ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں چینی اور سعودی کے وزرائے اعظم سے بات چیت کی جن کی طرف سے مثبت جواب ملاجبکہ سعودی عرب نے کہا کہ مارکیٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے وہ مالی تعاون کریں گے، اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کا ایک بیان بھی عالمی سطح پر شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید مالی تعاون کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جب چین کے صدر اور وزیر اعظم یہ کہیں کہ ہم مدد کریں گے تو ان کے پیغام سے واضح ہے کہ وہاں کے ادارے بھی تعاون کریں گے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ بقایاجات کی 70 فیصد کمٹمنٹ ہو چکی ہے اور بیرونی خسارہ کم کر رہے ہیں کیونکہ گزشتہ برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 5.8 ارب ڈالر تھا، جسے کم کرکے 2.8 ارب ڈالر پر لائے ہیں، اگر اس رفتار سے چلیں تو وہ 10ارب ڈالر نہیں بلکہ شاید خسارہ 7 سے 8 ارب ڈالر کے قریب ہوگا۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب سے ڈھائی ارب ڈالر ملیں گے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے قرض کی اقساط پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بحیثیت ملک گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہم نے آئی ایم ایف کے سامنے اپنی ساکھ ختم کی، عالمی مالیاتی ادارہ موجودہ سہ ماہی کے بجائے مزید چیزیں مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہم نے اپنی ساکھ متاثر کی ہے اور وہ اس وجہ سے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا، اس پر عمل نہیں کیا گیا بلکہ مزید پیچھے بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف آئندہ تعطیلات کی وجہ سے ملک کے لیے نویں اور دسویں جائزے کو یکجا کر سکتا ہے اور آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے لیے پاکستان کی کارکردگی کا معیار مکمل ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی طرف سے کیے گئے معاہدے کے مطابق پیٹرول پر لیوی 50 روپے عائد کرنا ہوگی، اس کے بعد جو بھی قیمت کم ہوگی وہ ضرور کی جائے گی اور ابھی کی پالیسی یہ ہے کہ اگر قیمتیں کم نہیں کی جا رہیں تو بڑھیں گی بھی نہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم سے 15 دسمبر تک جو بھی قیمتیں ہوں گی اس حساب سے مقرر کی جائیں گی۔
روس سے تیل خریدنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں واشنگٹن میں امریکی انتظامیہ کے دو اسسٹنٹ سیکرٹیز سے ملاقات ہوئی، جن کے سامنے میں نے مطالبہ رکھا تھا کہ پاکستان کا پڑوسی ملک (بھارت) بھی 40 فیصد کی رعایت پر روس سے تیل خرید رہا ہے تو ہم سے بھی معاملات طے کریں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ طویل ملاقات کامیاب رہی، جہاں انہوں نے کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اور ہم قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے، جس میں قیمتوں کا تعین ہوگا، پھر اس سے اوپر کی قیمت پر آپ خرید نہیں سکیں گے، اسی طرح 30 فیصد ڈسکاؤنٹ پر روس سے تیل خریدا جا سکتا ہے کیونکہ روس سے تیل نہ خریدنے کی پابندی ختم ہو چکی ہے اب وزیر پیٹرولیم کا کام ہے کہ وہ کب اس پر عمل کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقات میں بنیادی طور پر معیشت پر بات ہوئی تھی کیونکہ انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ انہیں معیشت پر بریفنگ دی جائے، مزید کہا کہ مقررہ وقت سے قبل انتخابات نہیں ہوں گے اور اکتوبر 2023 میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں انتخابات سے قبل مردم شماری ہوئی تھی اور آئین میں ترمیم کی گئی تھی کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوں گے، چونکہ مردم شماری سماجی و معاشی حالات کے پیش نظر کی جاتی ہے تو اب بھی مردم شماری ہوگی، جس کے لیے پیسے جاری ہو چکے ہیں تو یہ کام ہونا ضروری ہے ورنہ کل کو کوئی بھی جماعت عدالت سے رجوع کر سکتی ہے کہ انتخابات سے قبل مردم شماری نہیں ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم نے جو نام تجویز کیا نواز شریف نے اس کی تائید کی، تاہم صدر عارف علوی سے نئے آرمی چیف کے نام پرکوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ میرا خیال ہے کہ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے جبکہ صدر عارف علوی نے بھی قومی مفاد میں کسی چیز پر اختلاف نہیں رکھا۔
نئے آرمی چیف عاصم منیر پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جہاں تک میں نے اپنے دور میں دیکھا ہے تو وہ بہت فرض شناس، سنجیدہ اور قابل افسر ہیں اور توقع ہے کہ ادارے اور سسٹم کے اندر بہت بہتری لائیں گے۔
پرویز الٰہی پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں جنرل باجوہ نے نہیں دو اور صاحبان نے فون کیا تھا اور بعد میں انہوں نے جنرل باجودہ سے پوچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اتحادیوں کی خواہش ہے کہ نواز شریف وطن واپس آئیں۔


مشہور خبریں۔
شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی پرواز؛لبنانیوں کے عزم پر صیہونی اخبار کی حیرت
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ
فروری
وزیر اعظم نے شوگر ملز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا ذارئع نے بتایا کہ
نومبر
کلوزڈ سرکٹ مقابلہ اور تجربہ؛ ترکی-متحدہ عرب امارات تعلقات کی بٹی ہوئی کہانی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: استنبول میں متحدہ عرب امارات کی انٹیلی جنس سروس کے
دسمبر
علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج
?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب
جنوری
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی
?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ
جون
پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا مطالبہ کیا
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر مذاکرات اور
مئی
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے :حریت کانفرنس
?️ 27 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
شام کو تقسیم کرنے کے تل ابیب اور بعض علاقائی ممالک کے منصوبے کے خلاف انتباہ
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: شامی تجزیہ کار محمد توتنجی نے زور دے کر کہا ہے
دسمبر