?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کےc ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں کاروبار کے دوارن تیزی کا رجحان جاری رہا، ماہرین نے سال کے آخری دن خریداری میں اضافے کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے کی تکمیل کی توقعات کو قرار دیا۔
پی ایس ایکس میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 673 پوائنٹس یا 1.69 فیصد اضافے کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے کہا کہ حکومت نے تاخیر کے ساتھ ہی صحیح لیکن اب درآمدی پابندیاں ہٹاتے ہوئے اور رعایتی قرضوں میں کمی کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ شاید ان ہی اقدامات کو دیکھتے ہوئے طاقت پکڑ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس تیزی کے پیچھے سال کے آخر میں ونڈو ڈریسنگ حکمت عملی کا عنصر بھی ہو سکتا ہے۔
فنڈ منیجرز ونڈو ڈریسنگ حکمت عملی اپناتے ہیں، اس اسٹریٹجی کے تحت وہ زیادہ نقصانات والے شیئرز کو فروخت اور زیادہ منافع والے شیئرز کو خریدتے ہیں، اس حکمت عملی سے فنڈز منیجرز شیئرز اپنے کلائنٹس کو دینے سے قبل فنڈ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔
ڈان ڈاٹ کام سے بات کرنے والے 2 دیگر معاشی تجزیہ کاروں نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ سال کے آخر میں کی جانے والی خریداری کو قرار دیا۔
ابا علی حبیب سیکیورٹیز سے منسلک سلمان نقوی نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ سال کے آخر میں ہونے والی خریداری ہے، ادارے اپنی بیلنس شیٹس کو بہتر بنانے کے لیے یہ شیئرز خریدتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کو یہ بھی توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا نواں جائزہ آئندہ سال کے آغاز میں مکمل ہو جائے گا جس سے پاکستان کے گرتے غیر ملکی کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے مختلف ممالک اور کثیرالجہتی عالمی قرض دہندگان کی جانب سے ڈالر کی آمد کھل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا نواں جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو ڈیفالٹ کے خدشات کم ہوجائیں گے جب کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک اور عالمی بینک جیسے کثیرالجہتی عالمی قرض دہندہ ادارے امداد فراہم کریں گے اور ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شیئرز کم ریٹس پر دستیاب ہیں اور سرمایہ کار ان کی خریداری میں مصروف ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی سفارت کاروں کو اولمپکس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا:چین
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی
دسمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت
?️ 23 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
نیتن یاہو اور اس کے وزراء جھوٹے اور مجرم ہیں
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ریزرو جنرل یاریو لیون نے اس اتوار کو
اگست
واٹس ایپ میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے
?️ 31 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر
اکتوبر
آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار
?️ 15 جون 2026سچ خبریں: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعویٰ کیا ہے کہ
جون
خلیل الرحمٰن قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ
?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ
جون
ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری ختم ہو گیا ہے: روبیو کا دعویٰ
?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
ڈراما ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا، مرینہ خان
?️ 30 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا
نومبر