?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کے حوالے سے غیریقینی کی صورتحال اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک ’کے ایس ای-100 انڈیکس‘ 537.43 پوائنٹس یا 1.28 فیصد کمی کے بعد 41 ہزار 612 پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 25 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں تاریخی کم سطح 7 ارب 50 کروڑ ڈالر تھے، جس سے محض ایک مہینے کی درآمدات کی ادائیگی ہوسکتی ہے۔
اس کے بعد پاکستان نے 2 دسمبر کو ایک ارب ڈالر کے عالمی بانڈز کی ادائیگی مدت سے 3 روز قبل ہی کر دی تھی، اور ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے تھے۔
سعودی عرب نے بھی پاکستان کے غیر ملکی ذخائر میں جمع 3 ارب ڈالر کی مدت میں بھی توسیع کر دی تھی۔
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز میں تحقیق کے سربراہ رضا جعفری نے بتایا کہ زرمبادلہ کےحوالے سے غیر یقینی کی صورتحال ہے، اور خاص طور پر آئی ایم ایف پروگرام کا نواں جائزہ التوا کا شکار ہے ۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کا پروگرام 2019 میں شروع کیا تھا ، جس کا نواں جائزہ زیر التوا ہے، آئی ایم ایف حکام اور حکومت کے درمیان ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے سربراہ برائے ریسرچ فہد رؤف نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ تاخیر کا شکار ہے، جس کے سب سرمایہ کاروں میں بے چینی ہے، وزیرخزانہ کی جانب سے نجی ٹی وی پر تبصرے نے بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے 2 دسمبر کو نجی ٹی وی پر تبصرہ کیا گیا، جس سے یہ اشارہ ملا کہ مذاکرات میں تعطل ہے۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان کے 7 ارب ڈالر توسیع فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے نویں جائزے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے یا نہ کرے اور انہیں ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہے’۔
18 نومبر کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان متعدد اہم کارکردگی کے کرائی ٹیریا میں پیچھے تھا جبکہ حکام نے مالیاتی ادارے سے کچھ چھوٹ کا بھی مطالبہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
ملک معاشی بحران کا شکار ہے، پاکستان میں دہائیوں کی بُلند مہنگائی اور خطرناک حد تک کم غیر ملکی زرمبادلہ ہیں، پاکستان میں تباہ کن سیلاب آیا جس کی وجہ سے 1700 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ زراعت اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان ہوا تھا، جس کا تخمینہ تقریبا 30 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے ایران اور غزہ جنگ کے بارے میں چین سے کیا کہا؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ نے چین سے کہا کہ وہ ایران اور مغربی
اکتوبر
جتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، مذہبی جماعت کے مستقبل کا فیصلہ وفاق کرے گا، عظمیٰ بخاری
?️ 23 اکتوبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے
اکتوبر
پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 7 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
ستمبر
آرمی چیف کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر نادرا ملازمین کےخلاف فوجداری کارروائی شروع
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چیف
مئی
قطر: ٹرمپ واحد شخص ہے جو نیتن یاہو کو روک سکتا ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ
ستمبر
عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں
اگست
برطانوی بادشاہ کا اپنے بھائی کی گرفتاری پر ردعمل
?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی اینڈرو ماؤنٹ بیٹن-ونڈزر کی
فروری
شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نےکیا ریکاونٹنگ کا مطالبہ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے جاری انتخابی عمل میں
مارچ