پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے، 90 دن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی گئی ،2023 کے انتخابات میں صرف 15 سیکنڈ کے اندر کسی بھی پولنگ بوتھ کا نتیجہ سامنے آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین میں انسانی عمل دخل کم سے کم رکھا گیا ہے ، یہ صرف ایک مشین نہیں ہے، ووٹ کے سلسلے میں یہ مشین تمام ایشو کا حل ہے،اس مشین کو انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں، اس سے سے ووٹر بھی مطمین رہے گا، 15 سیکنڈ کے اندر کسی بھی پولنگ بوتھ کا نتیجہ سامنے آئے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2023 میں انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی کے عمل میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، ووٹ کا ضیاع نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے، ملک میں ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے طلبہ پر زور دیا کہ ہمارا مقصد صرف ڈگری کا حصول نہیں ہونا چاہئے، شاندار ماضی کے ساتھ مستقبل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ روز مرہ استعمال کی اشیاء بنانے کے عمل میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔