آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ سکتےہیں: اسد عمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ جائیں پارٹی کوئی بھی ہو وہ ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے، اس وقت تحریک انصاف عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔لیڈر رہے نہ رہے پارٹی پھر بھی اس کے گرد گھومتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انہوں نے اینکر فریحہ ادریس کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں ایسے لوگ بھی ہیں جو عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،دوسری پارٹیوں سے آئے ایسے لوگ بھی ہیں جو مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے،پرویز خٹک نے عمران خان کو اس وقت جوائن کیا جب وہ اپوزیشن میں تھے،اور وہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک انصاف بس ختم ہو گئی، بس ختم ہو گئی، پھر یہ ہوا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن ہوئے،آزاد کشمیر میں الیکشن ہوئے اور تحریک انصاف کی حکومت بن گئی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں بہت سی تحصیلیں غلط ٹکٹ کی وجہ سے ہاریں لیکن پنجاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں بہت سخت میچ پڑے گا اور زیادہ تر تحصیلیں تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کوئی بھی ہو وہ ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے، اس وقت تحریک انصاف عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔لیڈر رہے نہ رہے پارٹی پھر بھی اس کے گرد گھومتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پارٹی کو ون مین شو کے طور پر نہیں چلاتے،ہماری اتنی لمبی لمبی میٹنگز اس لیے ہوتی ہیں کیونکہ عمران خان اکیلے فیصلے نہیں کرتے،مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ اومی کرون بڑھ رہا ہے لیکن پابندیاں لگانے کا نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے برعکس اومیکروں وائرس میں اسپتالوں پر اتنا دباؤ نہیں ہوتا۔

مشہور خبریں۔

یمن جنگ کے نتائج؛سعودی عرب کا پورا نہ ہونے والا آٹھ سالہ خواب

?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کو تقریباً 8 سال گزر

ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر

پیوٹن اور بن سلمان نے اڑایا امریکہ کا مذاق

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ایک رپورٹ میں توانائی کے

امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کا تشدد برداشت کرنے والے طلباء

سوڈان میں انسانی بحران کا خطرہ، ڈاکٹرز کی جانب سے فوری مداخلت کی اپیل

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:سوڈان کے شہر الدلنج میں محاصرے اور بمباری کی وجہ سے

لاکھوں افراد ٹرمپ کی مواخذے کی مہم کے حامی

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی صیہونی فوجی حملے کے اعلان کردہ اہداف

امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے