?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔اس حوالے سے چئیرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سرور خان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا بارہ ہفتوں میں تیل کی قیمت جو بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہت کم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس عمران خٹک کی زیر صدارت ہوا۔گیس اسکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے غصے کا اظہار کیا۔سیکرٹری پٹرولیم مصنوعات ڈویژن نے کہا کہ گیس کی اسیکموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے،آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ دو ایل این جی کارگوز منسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کر لیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا۔
چئیرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سرور خان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی قیمت جو بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہت کم ہو گئی، خزانے میں جو پیسے آتے ہیں وہ کمپرومائز ہو رہے ہیں قیمتیں بڑھیں گی تو اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔یہاں واضح رہے کہ روسی صدر کے یوکرین میں ’امن فوج‘ داخل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں اور لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔دورانِ ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل 99ڈالر 25 سینٹس میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس جاری ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور کی مارکیٹوں اور عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے اس اضافے کے بعد بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 335 روپے فی کلو جبکہ پرچون کی سطح پر زندگی مرغی کی قیمت 231 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی اسرائیلی قیدیوں کو آزاد اور حماس کو ختم کر سکیں گے؟صیہونی وزیر کا بیان
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے اسرائیلی قیدیوں کی آزادی
مئی
پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ
?️ 13 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے
جون
طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے: وزیراعظم
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور
مئی
الکاظمی کردستان میں صہیونیوں کی موجودگی کا جواب دیں: عراقی رکن پارلیمنٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نےاس بات پرزور دیتے ہوئے کہ کردستان
مارچ
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.6 فیصد تک پہنچ گئی
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و
نومبر
ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر بائیڈن کی جگہ ہیرس اہم انتخاب
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق اگر امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
ہرتزوگ کا دورہ آنکارا تل ابیب تعلقات کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: فلسطینی گروہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ آنکارا اور تل ابیب کے
مارچ
امیر جماعت اسلامی کا شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے اظہار تعزیت
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں شہید
اگست