?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ انڈونیشیا، اردن، کرغستان ، قازقستان، بنگلہ دیش، سیرالیون کے وفود بھی روانہ ہوئے، وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب اور وزیرمملکت علی محمد خان نے مہمانوں کو الوداع کیا۔
اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر سیکرٹری جنرل او آئی سی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں، کل کی کانفرنس کامیاب رہی جو ایک خوش آئند بات ہے، اس اجلاس سے خطے بالخصوص افغانستان میں انسانی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین طحٰہ نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی جانب سے افغانستان کے موجودہ حالات پر افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی فنڈ کا قیام اور افغانستان کے لیے اوآئی سی کے خصوصی نمائندہ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی اس فنڈ میں حصہ ڈالیں گے،غیر معمولی اجلاس کی کامیابی خوش آئند ہے،توقع ہے کہ اس سے خطے بالخصوص افغانستان میں بہتری آئے گی۔ یہ غیر معمولی اجلاس ایک بڑی کامیابی تھا،خطے میں ہونی والی پیش رفت کے حوالے سے یہ اجلاس اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں افغانستان کے لیے حوصلہ افزاء اعلانات کیے گئے ہیں، مستقبل قریب میں وزراء خارجہ کی اس کانفرنس کے تاریخی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کے شکرگزار ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی امریکہ سے1 بلین ڈالر کی امداد طلب
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے امریکہ سے فوری طور پر 1 بلین ڈالر
جون
سعودی عرب نے مزار ابراہیمی میں صیہونی حکومت کے رہنما کی موجودگی کو اشتعال انگیز قرار دیا
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:ایک بیان میں وزارت نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے مغربی
نومبر
سعودی دربار سے وابستہ متعدد آفیسر بدعنونی کے الزام میں گرفتار
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی شاہی دربار سے وابستہ متعدد افسروں اور افراد کو بدعنوانی
مارچ
قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 7 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے
نومبر
تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں
اکتوبر
پاکستان اور چین کی دوستی کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
?️ 21 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
جولائی
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری
ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا
?️ 29 نومبر 2025 ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا راجیش کمار
نومبر