انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے کی ایڈوائزری جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹرز سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی ایڈوائزری کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جن 9 شہروں کی نگرانی کی جائے گی ان میں منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔

پہلی بار بیرون ملک جانے والے 15 سے 40 سال کی عمر کے مسافروں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ کرنے کا حکم بھی سامنے آیا ہے۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 ممالک کو پاکستانیوں نے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلنگ کے دوران بطور ٹرانزٹ روٹ استعمال کیا۔

ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹا بیس کے تجزیے سے تیار کی گئی ہے، 15 ملکوں کے وزٹ، سیاحت، مذہبی یا تعلیمی ویزوں پر مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرن ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے، وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دستاویز کی چھان بین کی جائے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے اس حادثے کی خبر دی تھی۔

بعد ازاں ، اسی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا کہ اسمگلرز نے کشتی کے مسافروں کا قتل عام کیا تھا، 21 پاکستانیوں نے تاوان دے کر اپنی جانیں بچائیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اور ترکی کے صدور کا علاقائی کشیدگی کم کرنے پر زور

?️ 30 جنوری 2026ایران اور ترکی کے صدور کا علاقائی کشیدگی کم کرنے پر زور

صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے

پیلوسی کی روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کی حمایت

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس

شلپا اور راج کندرا کے درمیان 12 سال پہلاوعدہ

?️ 22 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار راج کندرا کے

فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی

حکومت نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت پر خریدنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا

?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاور پرچیزنگ کے حوالے سے اہم

ہم نے یوکرین کی 150 بلین یورو سے زیادہ کی مدد کی ہے: نیٹو

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اندازہ لگایا کہ

5 میں سے 4 اسرائیلی نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کی ناکامی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے