انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریاں ہمیں لانگ مارچ سے نہیں روک سکتیں،اسد قیصر

?️

چارسدہ (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ گرفتاریوں سے خوفزدہ ہوں گے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔گرفتاریاں اور انتقامی کارروائیوں ہمیں لانگ مارچ سے نہیں روک سکتیں۔لانگ مارچ ضرور ہو گا اور کامیاب بھی ہو گا۔ اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

شہباز شریف کی 16 ارب منی لانڈرنگ کیس میں بریت سوالیہ نشان ہے۔یہ لوگ چوری کریں تو انکے کیلئے کوئی قانون نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ غریب لوگ چوری کریں تو ان کیلئے جیل ہے،یہ قانون اور انصاف کا قتل ہے۔اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ابھی تک لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی وجہ بتادی،مری میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں،آپ لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہے، اگر 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا کیوں کہ اتوار کو ملک کی تاریخ کا اہم الیکشن ہے،الیکشن میں پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے، انہوں نے دھاندلی کرنی ہے مگر اس کے باوجود انہیں پھینٹا لگائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دفتر بیٹھ کر ہر ضلع کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں، معلوم ہے کہاں کام ہو رہا ہے اور کہاں نہیں، مری میں بھی کام نہیں ہو رہا۔ علاوہ ازیں چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری لگا رہا ہوں کہ مجھے ہارنے نہیں دینا، ہاتھ کھڑا کریں آپ میرے لئے مہم چلائیں گے، میرے کارکنوں میں پہلی بار آپ کے حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں، چارسدہ کے لوگوں کی سیاست میں پرانی تاریخ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر امریکی سازش کے تحت ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنا سیاست نہیں، حکمران اربوں روپے کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، شہباز شریف اور حمزہ کو بری کیا گیا، مریم نواز کو بھی بری کردیا گیا مگر ہر روز عمران خان کو ضمانت کے لیے عدالت جانا پڑتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہداء کے جسموں کو پگھلانے والا صہیونی اسلحہ

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے

یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو

بن گویئر نے کیا اپنی بے بسی کا اقرار

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کی داخلی سلامتی کے سربراہ بن گوبر نے کہا

مکہ معاہدہ؛ مشترکہ دفاع، علاقائی قوت مدافعت اور کمزور اتحاد کے چیلنجز

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے لیے

ایران کے ساتھ جنگ اور نیتن یاہو کی مقبولیت کا تضاد

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ

سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات

لاہور ہائی کورٹ پنجاب وزیر اعلی کے خلاف کاروائی کر سکتا 

?️ 3 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان

لاہور: آصف زرداری کا ایک بارپھر ’چارٹر آف اکانومی‘ کی ضرورت پر زور

?️ 8 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاق میں براجمان حکمران اتحاد کے اہم رہنما، سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے