انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفضیلات کے مطابق انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی ہے کہ مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت ہوگی، شام 5 سے صبح 5 بجے کے درمیان سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا، خلاف ورزی کے ذمہ دار چیف ٹریفک آفیسرہوں گے۔ ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کی گاڑیوں کے داخلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اورآزاد کشمیر کے رہائشیوں پرلاگو نہیں ہوگی، چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ مری میں حد سے زائد گاڑیوں کو داخلے سے روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہوگی، شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا،ایکسین چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے، چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔
دوسری جانب 13 جنوری 2022ء کو یکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست مری کے رہائشی حماد عباسی نے دائر کی۔درخواست گزار نے کہا جب ٹول پلازہ سے سیاح مری جا رہے تھے تو کسی نے ان کو نہیں روکا نا خدشے سے آگاہ کیا، انتظامیہ قصور وار ہے۔سماعت کے دوران چیس جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ان 22 لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے؟ پارلیمنٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون بنایا ہے 2010 سے اس پر عمل درآمد ہونا تھا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی آج تک کبھی میٹنگ ہوئی ؟ممبر این ڈی ایم اے نے جواب دیا کہ ایک میٹنگ 21 فروری 2013 کو ہوئی تھی، دوسری میٹنگ 5 سال بعد 28 مارچ 2018 کو ہوئی۔چیف جسٹسس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ میٹنگ تو ہوتی،تیاری ہوتی تو قیمتی جانوں کا نقصان نا ہوتا۔آپ ناکام ہوئے،آپ کی ذمہ داری تھی کہ میٹنگ بلاتے اس علاقے کے لیے نیشنل میجمنٹ پلان دیتے۔

آپ نے اس قانون پر عمل درآمد کرانا تھا۔اگر اس قانون پر عمل ہوا ہوتا تو ایک بھی شہری کی ہلاکت نہ ہوتی،اس کیس میں تو انکوائری کی ضرورت ہی نہیں۔صرف اس قانون پر این ڈی ایم اے نے عمل کرانا تھا، اگر ڈسٹرکٹ پلان ہوتا تو یہ نا ہوتا۔جو کچھ ہوا اس میں تو انکوائری کی ضرورت ہی نہیں۔سب لگے ہوئے ہیں کہ مری کے لوگ اچھے نہیں، ان کا کیا قصور ہے؟۔بلاوجہ سب مری کے لوگوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ممبر این ڈی ایم اے سے کہا کہ وزیراعظم آج ہی کمیشن کی میٹنگ بلائیں جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔ہم آرڈر کرتے ہیں وزیراعظم آئندہ ہفتے کمیشن کی میٹنگ بلائیں،کمیشن سے متعلقہ قانون پر عمل درآمد کرانے والوں کی ذمہ داری مقرر کریں۔چیف جسٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ پوری ریاست ان ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار

پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کے امکانات روشن

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری

پی ڈی ایم کی ’سازش‘ ملک کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہے، عمران خان

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مشترکہ ذمہ داری نبھائے۔ صدر آصف زرداری

?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر لگژری لائف سٹائل دکھانیوالے انفلوئنسرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

’ہماری عدالت جمہوری ہے، آپس میں اختلاف بھی کرتے ہیں‘، بھٹو پھانسی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے