🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کریں گے، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق سراج الحق نے دوحہ میں ایران، قطر، ترکی، لبنان، افغانستان کے وفود سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور ملاقاتیں بھی کیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا انتہائی افسوسناک ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کی جائیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعتوں کی قیادت عوام کے دکھ درد کا احساس کرنے سے عاری ہیں، جماعت اسلامی ملک کو اہل اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ملک ہے، ہم ملک کو معاشی خود انحصاری کے راستے پر ڈالیں گے تاکہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی افواج کی مسلسل بمباری سے خواتین بچوں سمیت ہزاروں شہادتیں ہوچکی ہیں، اسرائیل اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی پروا کیے بغیر فلسطین میں جنگی جرائم کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران امت کے جذبات کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے مظلوموں کی عملی مدد کریں، پاکستانی قوم اہل فلسطین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ، سوشل میڈیا پر جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف، پی ٹی اے نے خبردار کردیا
🗓️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی
دسمبر
سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دیے لیکن آخر ہم کب تک قرضے لیتے رہیں گے، شہباز شریف
🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
جولائی
سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی:وزیراعظم
🗓️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے
اپریل
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم
🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ
صہیونیوں میں زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک رہنما نے بدھ کی صبح الجزیرہ کو
اکتوبر
اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے لبنان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی
🗓️ 21 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنان کی جانب سے اسرائیل کی جانب دو
جولائی
فرانسیسی ریل لائنوں میں شدید خلل
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی
جولائی
سائفر کیس، اعظم خان سے جرح دوران عدالت کا ماحول ناخوشگوار ہو گی
🗓️ 29 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفرکیس کی سماعت کے دوران آج بھی بدمزگی ہوگئی۔سائفر کیس میں
جنوری