?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے انتخابات میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل کرلی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنےکے لیے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔
ذرائع جے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے ، اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے، 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما اور 282 کارکنان تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔
یاد رہے کہ نو منتخب اراکین اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور اور امتیاز شیخ 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہیں۔ عدالت کی جانب سے 9 مئی واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسلم اقبال ، امتیاز شیخ اور علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
2021 کینیڈا کے لیے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے بھرپورسال
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: 2021 کینیڈا کے لیے ایک دوسرے سے جڑے انسانی حقوق
جنوری
سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی
?️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا
مئی
ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے: انڈونیشیا
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ میں بین
فروری
روس کی وزارت دفاع: یوکرین نے جنگ بندی کی تقریباً 9 ہزار خلاف ورزیاں کی ہیں
?️ 9 مئی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا
مئی
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم
مئی
صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کی شرطیں
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی انتہائی
جولائی
بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور حاج
جنوری
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 4 جولائی 2025تاشقند: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف
جولائی