ان شاء اللہ 2 ماہ میں اپنا ہدف پورا کر لیں گے: اسدعمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ویکسینیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ اس  سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کرنا ہمارا ہدف ہے، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپنا ہدف پوراکرلیں گے۔ ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ویکسین لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ہدف ہےاس سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کریں، اب تک 7کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور ملک بھر میں 4 کروڑافراد کو مکمل ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپناہدف پوراکرلیں گے۔

یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ ، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ، کورونا سے روزانہ اموات کی شرح اور انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد سب سے کم ہے ، ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم مثبت نتائج کے باوجود ویکسی نیشن جاری رہنی چاہیے۔

خیال رہے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران 10 اموات ریکارڈ کی گئیں اور 658 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ہیلتھ سیکٹر کا جائیزہ لیا گیا

?️ 18 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی

صیہونی دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب:امریکی عہدیدار کا اعتراف

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:امریکی عہدیدار  نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب

عراق کےاربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق

ایران صیہونی جارحیت کا کیسے جواب دے گا؟

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: ایرانی قونصل خانے پر حملے کے سلسلہ میں صیہونیوں کی

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فری میڈیکل کیمپس قائم

?️ 18 ستمبر 2025بہاولپور (سچ خبریں) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک

?️ 30 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز

زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان گفتگو مین کیا ہوا؟

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کے مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ

بھارتی حکومت کشمیری عوام سے ان کی شناخت چھین کر ان کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے

?️ 7 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے