امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں انتخابات جیت کر کہیں کہ انہیں رہا کردیں۔

غیر ملکی نیوز ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد سب سرکاری سسٹم کا حصہ بن گئے ہیں، اور اس کی بنیاد فارم 47 ہے، جبکہ دوسری طرف عوامی قوت ہے، جس کی بنیاد فارم 45 ہے، اور وہ ایک قیدی 804 کے گرد گھوم رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بتایا کہ ہماری جماعت کو پنجاب میں اتنا بڑا دھچکا لگا ہے، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی، اگر آپ اپنے گڑھ میں اپنے گھر میں ہار جائیں اور نامعلوم افراد سے ہار جائیں، گمنام لوگوں سے ہار جائیں تو کچھ سبق سیکھنا چاہیے کہ ہوا کا رخ کس طرف ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا اگر آپ لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کریں گے، آئین کی پاسداری نہیں کریں گے اور ماضی غلطیاں دہرائیں گے تو معاملہ گڑ بڑ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے کہ دست شفا کی ضرورت ہے، دست شفا میں تمام سیاست دان، سیاسی جماعتیں سب شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو ہم کہتے ہیں کہ بھارت سے تجارت کرنے کو تیار ہیں، نریندر مودی سے بات کرنے کو تیار ہیں، را کے بندوں نے آ کر چار سالوں میں 20 دفعہ ہمارے بندے مارے ہیں، دہشت گردی کی ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ دوسری طرف ہمارے جنرل کابل میں جا کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرت کرتے ہیں، تو ہم دہشت گردوں سے بھی مذاکرات کرتے ہیں، تو اپنے لوگوں سے بات کرنے میں کیا قباحت ہے، خاص طور پر جس کا مینڈیٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشمول عمران خان سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، اس سے پہلے کہ کوئی ٹیلی فون کال آئے، 5 نومبر کو امریکا میں الیکشن ہے، اگر ٹرمپ جیت جائے اور پھر وہاں سے کال آئے، تو اس سے پہلے آپ فیصلہ کریں، اس میں مسئلہ کسی شخص یا جماعت کا نہیں ہے، ایشو پاکستان کا ہے۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ مسلم لیگ (ن) چھوڑ تو نہیں رہے، جس پر انہوں نے قہقہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ اس وقت جماعتیں میٹرز نہیں کرتیں، اس وقت پاکستان کی بقا، پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری استحکام کا ایشو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں، اور باقی دوسری طرف ہیں، ہم نے پل کا کردار ادا کرنا ہے، ہم نے ہیلنگ ٹچ دینا ہے۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ میاں (نواز شریف) کو کوئی مشورہ دیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنی رائے دے چکا ہوں، جب سب کہہ رہے تھے کہ چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے، اس وقت بھی مشورہ دیا تھا کہ اس کا چانس نہیں ہے، اگر سسٹم میں آنا ہے صدر بن سکتے ہیں، وزیر اعظم بننے کا چانس نہیں ہے، لوگ مجھ سے ناراض بھی ہوئے تھے، وہی بات صحیح ثابت ہوئی۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے بلا نہ دینے کا فیصلہ غلط ہوا تھا، اب کیا فائدہ ہوا، سپریم کورٹ نے بھی وہ فیصلے معطل کردیے۔

انہوں نے کہا کہ مذاق بن گیا ہے کہ فارم 45 کیا ہے اور فارم 47 کیا، ماضی کے نگران وزیر اعظم حکمران جماعت کو طعنہ دے رہے ہیں کہ چپ ہو جاؤ، ورنہ میں تمہاری اصلیت بتا دوں گا کہ تم فارم 47 کی پیداوار ہو۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ یعنی آپ کا مینڈیٹ جعلی ہے، اگر ہمارے اپنے لوگ اصلیت جانتے ہیں تو باہر کے لوگ نہیں جانیں گے، اگر آپ کی عزت نہیں ہے تو کیا رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ جس راستے سے آپ آئے ہیں، اسی راستے سے جا بھی سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کیا چاہتا ہے، کون بنے امریکی صدر

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی حکام ٹرمپ کی

ماضی کے مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن بنائے جانے کا امکان

?️ 31 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے

10 Shoes to Wear if You Love Walking and Hate Being Uncomfy

?️ 23 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

’پیکا ایکٹ‘ پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر حکومتی گرفت مزید مضبوط کرسکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے

لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کا اصل مقصد کیا ہے؟

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:حزب‌اللہ کے پارلیمانی رکن حسین جشی نے کہا ہے کہ لبنان

عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،

عراقچی: اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اب تک حتمی مرحلے کے اتنے قریب نہیں پہنچی تھی

?️ 12 جون 2026سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے

برسلز-واشنگٹن معاہدہ؛ امریکہ جیو پولیٹکس جیت گیا

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے