?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا، اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کر سکتے تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں، قومیں تباہ تب ہوتی ہیں جب چھوٹے چور کو پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شہباز شریف کے نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے پکڑے گئے، شہباز شریف برطانیہ میں ہوتا تو کب کا جیل میں ہوتا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد بیٹھے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے نہیں آیا تھا، میں بھی سڑکیں بنا کر کمیشن سے پیسہ بنا سکتا تھا، ہماری حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش کی گئی اور بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران میں بھی مصدق کی حکومت گرایا گیا تھا، ایران میں بھی پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت کی گئی پاکستانی قوم کو پہلی بارمتحد ہوتے دیکھا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب جس کو ٹکٹ دوں گا اس سے کاروبار نہ کرنے کا حلف لوں گا، پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی، شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آ گئی
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ
مئی
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل
یوکرین کے بحران میں مغربی ایشیائی ممالک کی غیر جانبداری کی وجہ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: پروفیسر کرسٹوفر فلپس کے ایک مضمون میں، مڈل ایسٹ آن
اپریل
امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر متعدد ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا بہانہ بناتے
نومبر
ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر شک کے دائرے میں
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے، اور وائٹ
مارچ
لبنانی فوج کے کمانڈر کا دورہ امریکہ کیوں منسوخ کیا گیا؟
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن نے لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل کے واشنگٹن
نومبر
کورونا:مثبت کیسز کی شرح تقریباً 13 فیصد ہوگئی
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس
جنوری
تل ابیب اور دمشق نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کئے: عبری میڈیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی نیٹ ورک "i24 News” نے ایک شامی ذرائع کے
جون