?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں امام بارگارہ حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں 31 افراد شہید ہوئے، دہشت گرد نے خودکش دھماکہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک ملوث ہے، خودکش بمبار سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کرلی گئیں، خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں آئی جی اسلام آباد کے عزیز بھی شہید ہوئے ہیں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو اُن کی سوچ سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کی پراکسی نہ بنیں، جو ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں معاونت کررہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کہا گیا آپ بہت لمبی ہیں، ہیروئن نہیں بن سکتیں، ماہم عامر
?️ 11 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز
اکتوبر
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
?️ 13 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
تہران اور ریاض کا مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کر گیا
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ
اپریل
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیل ایک عجیب بلیک ہول میں دھنسا جا رہا ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے ایک نوٹ میں کہا ہے
اگست
امریکہ اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے: بائیڈن
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مئی
ایرانی لڑکی کی موت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پس پردہ اغراض و مقاصد
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر میں مہساامینی نامی لڑکی کی موت مظاہروں کو
اکتوبر
اگلے 24 گھنٹوں میں وسیع میزائل حملوں کا خطرہ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک اسرائیلی چینل نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست اگلے
نومبر