?️
اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) غیر معینہ مدت تک نامکمل رہ سکتا ہے کیونکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اس کے اراکین آج ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اس سے قبل سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہو سکا تھا حالانکہ ای سی پی اراکین کا تقرر قانون کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کے 45 دن کے اندر ہونا چاہیے۔
آئین کے تحت ای سی پی میں چیف الیکشن کمشنر اور ہر صوبے سے ایک، ایک رکن شامل ہوتا ہے۔تاہم ای سی پی کے چاروں اراکین میں سے تین کو 2016 میں ایک آئینی شق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقرر کیا گیا تھا، جس کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر دوبارہ ملازمت پر پابندی عائد ہے۔
ان میں سے ایک بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج شکیل بلوچ تھے جو ای سی پی سے بھی ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور دیگر دو پنجاب سے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) ارشاد قیصر آج (پیر) کو ای سی پی کے اراکین کی حیثیت سے 5 سالہ مدت ملازمت پوری کر لیں گے۔تینوں ریٹائرڈ ججز 2 سال کی لازمی مدت پوری کیے بغیر الیکشن کمیشن میں بطور رکن مقرر ہوگئے تھے۔
نمایاں پہلو جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا تھا، انہوں نے 21 جولائی 2016 کو بلوچستان ہائی کورٹ سے استعفیٰ دینے کے صرف 5 دن بعد اور ریٹائرمنٹ سے لگ بھگ 10 دن پہلے ہی ای سی پی میں رکن کا حلف لیا تھا۔
اسی طرح جسٹس (ر) ارشاد قیصر 14 جون 2016 کو پشاور ہائی کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے محض 45 دن کے اندر ای سی پی کی پہلی خاتون رکن بن گئی تھیں۔
جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ریٹائرمنٹ کے بعد دو سالہ مدت پوری ہونے سے 7 ماہ قبل جولائی 2016 میں پنجاب سے ای سی پی کے رکن مقرر ہوئے تھے۔
طریقہ کار کے تحت وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت سے ای سی پی کے ہر عہدے کے لیے تین نام پارلیمانی پینل کو تصدیق کے لیے بھیجتے ہیں اور اگر وہ اتفاق رائے تک نہیں پہنچ پاتے تو حتمی فیصلے کے لیے الگ الگ فہرستیں پینل کو ارسال کی جاتی ہیں۔
موجودہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر کا معاملہ ایک سال تک حل نہیں ہوسکا۔
یہ عمل وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مابین بالواسطہ مشاورت کی زد میں آگیا۔پارلیمنٹ کی کمیٹی کی جانب سے اس کے لیے الگ الگ فہرستیں بھیجنے کے بعد کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکامی اور حکومت کی طرف سے ای سی پی کے دو اراکین کے تقرر کے یکطرفہ نوٹی فکیشن سے متعلق تنازع شامل ہے۔ان اراکین سے اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایک طرف صارفین کی طرف
اکتوبر
ترک تجزیہ کاروں کے نقطہ نظر سے اردوغان-ٹرمپ ملاقات؛ کیا غزہ کا کوئی ذکر تھا؟ – حصہ 1
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے قریبی تجزیہ کار اس ملاقات
ستمبر
سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 205 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے گزشتہ
اکتوبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: وکلا کوعمران خان سے ملنے کی اجازت، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر
ہیکرز کی شائع کردہ معلومات نئی ہیں: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:موساد کے سربراہ کی مالیاتی دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد
مارچ
جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی
دسمبر
امریکہ کے پاس عراق میں اب کوئی جنگی فورس نہیں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ترجمان
دسمبر
چین اور روس کے لیے سعودی عرب نے دیا امریکہ کو منفی جواب
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے ظاہر
جون