?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر مملکت کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے سے معذرت کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق لکھے گئے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا، جو ایوان صدر کو موصول ہو گیا، جوابی خط سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری ایوان صدر کے نام لکھا گیا، جس میں الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت صوبہ پنجاب و کے پی گورنرز کو خط لکھا لیکن دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کے لیے تاریخ نہیں دی، دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔
جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر پنجاب سے مشاورت کا حکم دیا، جس پر الیکشن کمیشن حکام نے گورنر پنجاب سے مشاورت کی لیکن گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن نے فیصلے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا اپیل دائر کی، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے خط کے جواب میں بھی صدر مملکت کے آفس کو تمام صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کا معاملہ اس وقت عدالتوں میں زیر سماعت ہے، اس لیے الیکشن کمیشن ایوان صدر کو اس مشاورتی عمل میں شامل نہیں کر سکتا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو معاف کر دیا
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی
دسمبر
حوارہ آپریشن اسرائیل کی کمزوری کی نشانی
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے آج حوارہ کے علاقے میں ہونے والی فائرنگ
اگست
سیف القدس کی جنگ فلسطینی عوام کی تاریخ میں ایک اہم موڑ تھی:جہاد اسلامی
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے ایک سینئر
دسمبر
زنگزور کوریڈور کے 2028 میں شروع ہونے کا امکان
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کوریڈور ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات عبدالقادر اورا اوغلو نے
جنوری
سری لنکا کے سابق صدر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار
?️ 22 اگست 2025سری لنکا کے سابق صدر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سری لنکا
اگست
عراق کے ایلات پر ڈرون حملہ کی تفصیلات
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے
نومبر
ایران کے صدارتی انتخابات اور اسلام دشمن طاقتوں کی ناکام سازشیں
?️ 29 جون 2021(سچ خبریں) ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی
جون
پاکستان کی یوکرائن کے لیے امداد
?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی
مئی