?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کل دن 12 بجے تک جمع کروائے جاسکتے ییں۔
کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا عمل 4 مارچ تک مکمل کرلیاجائے گا، کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو واپس لیے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 مارچ کو شائع کی جائے گی جبکہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر 2023 کو ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے چوتھے صدر مملکت بن گئے تھے، ان کے عہدے کی مدت اُسی دن ختم ہو گئی تھی۔
تاہم، صدر کے انتخاب کے لیے ضروری الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر عارف علوی عہدے پر اب تک براجمان ہیں۔
اب چونکہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوچکے ہیں، اور اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر کے انتخاب کا شیڈول جار کر دیا ہے۔
قانون کے تحت دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی جانب سے صدر مملکت کو منتخب کیا جاتا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 44 (1) کے مطابق صدر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے 5 سال کی مدت کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے، لیکن وہ اس عہدے پر اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔
اپنی پوری مدت کے دوران ڈاکٹر عارف علوی تنازعات کا شکار رہے، ناقدین نے ان پر آئین کے ساتھ کھیلنے اور 77 آرڈیننسز جاری کر کے ایوان صدر کو ’آرڈیننس فیکٹری‘ میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کیخلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
?️ 11 ستمبر 2025دوحہ: (سچ خبریں) قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے تناظر میں
ستمبر
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 1 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
جولائی
یوکرین کا جنگ ہارنا امریکہ کے لیے کیسا ہو سکتا ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ
اکتوبر
بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے، صدر مملکت
?️ 1 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری
جون
ہسپانوی اشاعت نے جنگ میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پیس نے اطلاع دی ہے کہ فروری 2022
مارچ
وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ
جنوری
امریکہ کی اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش
جولائی
یوکرین کی جنگ کے دوران برطانیہ کی سعودی عرب سے درخواست
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے تنازع پر روس کے خلاف مغربی پابندیوں نے
مارچ