?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات خونی ہوں گے، تمام سیاسی قوتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے، الیکشن کمیشن نے ملکی معروضی حالات میں انتخابات ملتوی کرنے کا درست فیصلہ کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ آج ملک کی جغرافیائی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور شاید اسی وجہ سے ہم معاشی تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں، اس میں خاطر خاہ پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی، اس کے لیے ہمیں کئی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ آج جس معاملے پر زیادہ بات کی جارہی ہے وہ ملک میں انتخابات ہیں، ملک میں ایک بحران کی سی کیفیت ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جبکہ ملک کے دو صوبوں کی اسمبلیاں ایک شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گئیں، پنجاب جو کہ ملک کے نصف حصے سے زائد ہے اور خیبرپختونخوا جو ملک کا تیسرا بڑا صوبہ ہے، وہاں کی اسمبلیاں تحلیل ہونےکے بعد کی صورتحال، دہشت گردی میں اضافہ جس کی وجوہات گزشتہ حکومت کے فیصلے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گردی کی لہر ہمیں ورثے میں ملی۔
وزیر قانون نے کہا کہ جب دو صوبوں کے الیکشن کی بات آئی تو دو آرا سامنے آئیں، ایک رائے یہ تھی کہ ایک شخص کی انا کی تسکین کے لیے 2 صوبوں کے الیکشن الگ سے کرائے گئے تو یہ ایک مستقل سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا، ہم نے تاریخ کا ہولناک مارشل لا 1977 میں دیکھا جس کی بڑی وجہ انتخابی نتائج پر عدم اعتماد تھا، جس کی وجہ سے تحریک چلی اور ضیاالحق نے مارشل لا نافذ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی انتخابات پر انگلیاں اٹھتی رہیں لیکن قانون سازوں نے مل کر اس مسئلے کے حل کے لیے نگران حکومتوں کا طریقہ نکالا، اس طریقہ کار کے تحت ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات ہونے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ وفاقی اکائیوں جن میں آباد کا تناسب بہت مختلف ہے، اس لیے سیاستدان اور سول سوسائٹی اس پر بات کرتے ہیں کہ ملک میں انتخابات بیک وقت ہونے میں ہی ملک کا بھلا ہے، اس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی و معاشی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس وقت ملک کی سیکیورٹی بہت بڑا مسئلہ ہے، الیکشن کمیشن نے ملک کے معروضی حالات کو دیکھتے ہوئے منطقی اور درست فیصلہ کیا، آئین کی پاسداری، انتخابات کا وقت پر انعقاد سر آنکھوں پر لیکن آئین پاکستان یہ بھی کہتا ہے کہ انتخابات ایک ساتھ نگران سیٹ اپ کے تحت ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ یہ کہا گیا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہوں، تو کیا ایسی شقوں کی تشریح کرتے ہوئے ان سب کو ملا کر نہیں پڑھنا چاہیے، کوئی ایسا متفقہ فیصلہ نہیں آنا چاہیے تاکہ ملک کا بھلا ہو، نظام آگے چلے ناکہ اس میں مزید افرا تفری ہو، اس پر انگلیاں اٹھیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس وقت ہمیں ملک میں سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں، شدید معاشی بحران ہے، حکومتی اداروں اور ایجنسیوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اگر دو دفعہ الیکشن کرائیں گے تو یہ 100 ارب روپے سے زائد کی مشق ہے، جب انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں تو صرف ایک بیلٹ پیپر اضافی چھاپنا پڑھتا ہے، باقی تمام انتظامات وہی ہوتے ہیں، اس کے علاوہ انتخابات کے دوران 2 ماہ کے لیے ایک سیاسی ماحول بنتا ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کرنے ہوتے ہیں، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کرنی ہوتی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی آئینی کام مقررہ مدت میں نہیں کیا گیا، بعد میں کیا گیا تو وہ غیر آئینی نہیں ہوگا، اسی طرح سے 2007 میں خیبر پختونخوا اسمبلی دیگر اسمبلیوں سے ڈیڑھ ماہ قبل تحلیل کی گئی لیکن الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا اعلان کیا، اس لیے الیکشن کمیشن نے ملکی مفاد میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ملک کے انتخابات 3 روز کے فرق سے ہوتے تھے، پہلے قومی اسمبلی کے انتخابات ہوتے تھے، پھر صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوتے تھے، اس میں کہا جاتا تھا کہ پہلا رزلٹ بعد کے نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے، اس لیے انہیں ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، نگران سیٹ اَپ کے تحت بیک وقت انتخابات کرانے کا مقصد تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنا ہے۔
اعظم تارڑ نے کہا کہ ان دنوں ہم دہشت گردی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں دہشت گردی کے 200 واقعات ہوئے ہیں، اس لیے انہوں نے الیکشن کی تاریخ ملتوی کی ہے، اس پر بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے لیکن فوری فتوے جاری کردیے گئے کہ الیکشن کمیشن آئین شکنی کا مرتکب ہوا ہے، آرٹیکل چھ کا مرتکب ہوا ہے، یہی آئین تھا جب پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے آئین شکنی کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول جاری کیا لیکن جب انہوں اس کے انعقاد کے لیے غور و خوض کیا، بریفنگز لیں، صورتحال کا جائزہ لیا تو کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتخابات کا شیڈول واپس لیا اور اسی نیت سے 8 اکتوبر کی تاریخ دی کہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوسکیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ سابقہ مردم شماری کے نتائج پر تحفظات سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد کیے جائیں گے، اس لیے ملک کے مفادات کو دیکھتے ہوئے اس وقت انتخابات بیک وقت کرانا ہی حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کی بنیاد ہی بات چیت پر ہے، بدقسمتی سے عمران خان کی ایک اپنی انا، اپنی سوچ اور ایک نظریہ ہے جو پتا نہیں سیاسی کیسے ہے، اگر آج عمران خان کو احساس ہوگیا ہے، اللہ کرے کہ انہیں یہ احساس ہو، میں نے سنا ہے کہ اب وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر دو ایلچی بھیج دیں گے تو ہم بھی بیٹھ جائیں گے، لیکن اگر وہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بیٹھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ایک ساتھ بیٹھیں اور ملک کے مفاد کا سوچیں، ٹروتھ اینڈ ری کنسیلئشن کا عمل ہونا چاہیے، بیٹھ کر بات کریں، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہو تاکہ ملک میں موجودہ سیاسی حدت میں کمی ہو، اگر موجودہ حالات میں انتخابات ہوئے تو یہ خونی انتخابات ہوں گے، اس میں ہم ملک کا نقصان کریں گے، سیاسی، جمہوری نظام چل رہا ہے، اس کو چلنے دیں، تیسرے آپشن کے لیے حالات سازگار نہ کریں، مل کر بیٹھیں، راستے نکالیں، گریبان نہ پکڑیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب امریکہ میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے:ٹرمپ
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا
اپریل
کچھ نہیں ملا تو گھروں کی لوٹ مار؛مغربی کنارے میں صیہونیوں کا شاہکار
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے نیوز میڈیا نے آج صبح کے وقت مغربی
دسمبر
حکومت نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال جاری رکھا تو مذاکرات ختم کردیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر
نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف
مئی
پاکستان افغانستان سے ابھرنے والی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے گا:اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ
فروری
آسٹریلیا کی طرف سے صیہونی حکومت سے منگوائے گئے 7 بلین ڈالر کے فوجی سازوسامان کی دستاویزات اور ڈرائنگ سامنے آئی ہیں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: سائبر سپورٹ فرنٹ کی جانب سے اسرائیلی ملٹری انڈسٹریز پر
نومبر
یورپ اسرائیلی حکومت کے خلاف متحد ہو گیا / تل ابیب کے سفرا کو طلب کر لیا گیا
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: غزہ کے لیے روانہ امدادی قافلے "صمود” کے گرفتار کارکنوں
مئی
ویکسین لگوانے سے بیماری کا علاج ہوگا،افواہوں پر توجہ نہ دیں
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ٹویٹر
جولائی