الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کو پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل 3 مارچ کو صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفر اقبال حسین، پنجاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ جب کہ بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

انتخابی شیڈول کے تحت امیدوار 12 اور 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کی فہرست 14 فروری کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہو گی، امیدواروں کے اعتراضات 19 اور 20 فروری کو نمٹائے جائیں گے، الیکشن کمیشن امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو جاری کرے گا جب کہ سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے امیدوار 22 فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ 11مارچ کو 52 سنیٹرز اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے تاہم سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس طرح ایوان بالا کے ارکان کی تعداد 100 ہوجا ئے گی۔

سینیٹ میں انتخابات متناسب نمائندگی اور سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی بنیاد پر ہوں گے، سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس کے فیصلہ کے بعد ہوگا، پنجاب اور سندھ میں11، 11، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 12، 12اور اسلام آباد کی2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

مشہور خبریں۔

اٹک جیل میں سماعت کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کا تحفظ یقینی بنانا ہے، خصوصی عدالت

?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاکستان

اگست میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا

صیہونی بستیوں میں حماس کے راکٹ حملے اور خطرے کے سائرن

?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فوج کے

پاکستان آرمی انٹیلی جنس کے سربراہ کا غیر متوقع دورہ افغانستان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی ذرائع نے ہفتے کے روز طالبان کی دعوت پر آئی

بائیڈن کا 9/11 سے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے حکم

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے گیارہ ستمبر2011 میں ہونے والے حملوں کی

پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے

?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں

ٹرمپ کے وینزویلا پر حکمرانی کے لیے شرائط 

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی سکریٹری دفاع پیٹر ہیگزٹ نے سی بی ایس نیٹ ورک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے