?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو عقاب کا نشان ملا ہے، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کو کتاب کا نشان الاٹ ہوا ہے، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو کا نشان ملا ہے۔
الیکشن کمیشن کی منظور کردہ فہرست میں نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو پگڑی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے، الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن حتمی فہرستیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرے گا۔
پی ٹی آئی کو ’بلا‘ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے مختلف انتخابی نشان الاٹ کیے گئے ہیں، آزاد امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک 177 نشانات مخصوص کر رکھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لندن کے دل میں غضبناک نعرے گونج اٹھے؛ ڈاوننگ اسٹریٹ ایران کے حامیوں کے قدموں تلے لرز گئی
?️ 7 اپریل 2026سچ خبریں: برطانیہ کے شہر لندن میں منگل کی شام (مقامی وقت
اپریل
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں سابق صیہونی وزیر جنگ کا تازہ ترین انکشاف
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے انکشاف کیا
مئی
داعش کے نائب سرغنہ کی ہلاکت؛عراقی وزیر اعظم کا اعلان
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا
مارچ
ٹرمپ خطے میں کس لیے آیا ہے ؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، الرائی الیوم کے ایڈیٹر ان چیف اور ممتاز فلسطینی
مئی
کیا مقدس کتابوں کی توہین آزادی بیان ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے قرآن پاک کی توہین کی
اگست
کے ایم سی کا 8 ماہ بعد ہی میونسپل چارجز میں 100 فیصد تک اضافے پر غور
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے
اپریل
پیوٹن: ہم اپنے دشمنوں کوپشیمان کریں گے
?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: روسی صدر نے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں روس
فروری
صیہونی سیکورٹی اداروں نے بیت المقدس کو نذر آتش کرنے سے خبردار کیا
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے
اپریل