الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف عدالتی حکم نہ ماننے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف عدالتی حکم نہ ماننے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔عرفان قادر نے کہا کہ اگر آئین میں 90 روز میں انتخابات کا ذکر ہے تو آئین میں یہ بھی درج ہے کہ اگر کوئی چیز بروقت نہ ہو سکے تو وہ بعد میں بھی کی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست ہے۔

خیال رہے کہ  الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات ملتوی کر دیئے جبکہ 8 اکتوبر 2023ء انتخابات کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے اس کا شیڈول بعد میں جاری کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور چاروں ممبران کے دستخطوں سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے گورنر پنجاب سے 24 جنوری کو 9 سے 13 اپریل کے درمیان عام انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے حوالہ سے خط لکھا جبکہ 29 جنوری کو انہیں یاد دہانی کا ایک اور خط لکھا گیا تاہم ان کی جانب سے پولنگ کیلئے تاریخ مقرر نہیں کی گئی، گورنر کی جانب سے یکم فروری کو کمیشن سے کہا گیا کہ وہ ملک کی معاشی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی کے خدشات کے حوالہ سے تمام فریقین سے مشاورت کریں، اسی دوران لاہور ہائی کورٹ میں انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالہ سے رٹ پٹیشن بھی دائر کی گئی جس پر فیصلہ دیا گیا کہ گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن تاریخ دیں، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کمیشن نے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے اسمبلی کی تحلیل نہیں کی اس لئے یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ پولنگ کی تاریخ دیں۔

مشہور خبریں۔

یمن کے خلاف صیہونی خفیہ منصوبے بے نقاب

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے صیہونی حکومت کے یمن کے خلاف ایک

اٹلی میں موساد انٹیلی جنس کی تباہی

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیل ڈیفنس انفارمیشن بیس کے حوالے سے اطلاع

شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی

شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار

?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے

مریم نواز کی تھائی لینڈ کی کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت

?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تھائی لینڈ کی

عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف

ایران کے اسلامی انقلاب نے خطہ کی سیاسی اکائیاں بدل دی ہیں:ترک تجزیہ کار

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کے تجزیہ کار رمضان بورسا نے ایران کے اسلامی انقلاب

وزیر اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کی ہے

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں )  تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے