الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی , وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے جواب جمع کرا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے وکیل کے ذریعے  اپنا جواب جمع کر ا دیا ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا، اس کا جواب جمع کرا رہے ہیں، کل ڈی ایم او چارسدہ میں اس کیس کی سماعت ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ایک حلقے کی نہیں بلکہ ہر حلقے کی خلاف ورزی دیکھیں گے۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے، یہ کیس ہمیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے بھیجا ہے، انہوں نے 4 بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے پشاور میں خلاف ورزی کی تو جرمانہ ہوا، پھر چارسدہ میں خلاف ورزی ہوئی، سرکاری مشینری آپ کے کنٹرول میں ہے، آپ پر الزام ہے کہ ہیلی کاپٹر سمیت ساری سرکاری مشینری ضمنی الیکشن میں استعمال ہوئی، آپ اپنے قانونی اعتراضات تحریری طور پر ہمیں دے دیں۔

وکیل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ آپ کا نوٹس چارسدہ این اے 24 سے متعلق ہے، ضابطہ اخلاق پر ڈی ایم او جرمانہ ہی نہیں کر سکتا، میں اپنے اعتراضات تحریری طور پر جمع کرا دیتا ہوں ،عمران خان کی طرف سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

مشہور خبریں۔

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی

کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان

اقوام متحدہ نے آنے والے دنوں میں متعدد ممالک میں بحرانی حالات کا انتباہ جاری کردیا

?️ 25 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے آنے والے دنوں میں متعدد ممالک

امریکہ نے افغانستان کی حکمران جماعت کو تسلیم کرنے سے روک دیا: طالبان

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:   طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے امریکہ

Your Instant Pot Will Come in Handy For All These Healthy Recipes

?️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

بھارت سے پہلے بھی جھڑپ ہوتی رہی لیکن پہلی بار دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی۔ مصدق ملک

?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مصدق

موت کا سامنا: جعفر ایکسپریس واقعے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں

?️ 13 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) رات کے آخری پہر محمد نعمان کو ایک موقع

امریکہ کب تک پابندیاں لگاتا رہےگا؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کے روز ایک امریکی میگزین نے اپنے تجزیے میں واشنگٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے