?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اقلیتوں کے ساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی اقلیتی شخص سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کرسمس منانے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، حضرت عیسیٰ نے انسانیت کو ظلم وجبر سے نجات دلائی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا قابل قدر اور تاریخی کردار ہے، قیام پاکستان سے آج تک تمام اقلیتوں نے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا، مسیحی برداری نے تعلیم، طب، دفاع سمیت ہر شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی میں پاکستان نے فیلڈمارشل کی ولولہ انگیز قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا دیئے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 جہاز گرائے اور 8 ویں کو شدید نقصان پہنچا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میرے قائد نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی، نوازشریف بطور وزیراعظم دیوالی اور کرسمس کے تہواروں میں شریک ہوئے اسلام نے مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا ہمیشہ سبق دیا، نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر نظر دوڑائیں تو نچوڑ یہ ہے کہ انسانیت کے ساتھ بردباری اورمحبت سے پیش آؤ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے سکھ کا ذریعہ بننا چاہیے، وطن پر لہو نچھاورکرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ہارون ولیم نے دشمن سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، میں نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہارون ولیم کے جنازے میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، اقلیتوں سے زیادتی کرنے والے ہر ہاتھ کو روکا جائے گا، یقین دلاتا ہوں آپ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دیں گے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پوری طرح کھڑے ہیں، کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اقلیتوں سے ناانصافی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، پاکستان میں ہرشہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، مسجد، مندر، گرجاگھر یا گوردوارہ میں سب کو عبادات کی آزادی حاصل ہے۔ بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا، تقریب میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائلوں کا کاری وار؛ صہیونی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کی عمارت راکھ کا ڈھیر
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں صیہونی فوجی انٹیلیجنس
جون
اسرائیل پر راکٹ حملہ حزب اللہ کا صرف ایک انتباہ تھا:عطوان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی بستیوں پر چاہے کسی
اپریل
اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا
?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے جاری
مارچ
عراق میں الحشد الشعبی کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے بتایا کہ ہلیوا اور حویجہ سامرا ہوائی اڈوں
فروری
پاکستان پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کے حق میں
جون
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کی لڑائی اور بائیڈن کا وائٹ ہاؤس کو الوداع
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے، اس
مارچ
یمن کے بارے میں امریکہ دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن میں حملے ضروری، متناسب اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق
جنوری
حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا
ستمبر