?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 2 ایئربس اے 320 طیاروں کی خریداری اور وطن واپسی کے لیے 8 ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی، یہ دونوں طیارے ستمبر 2021 میں جکارتہ میں گراؤنڈ کردیے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں پی آئی اے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وسائل کے ذریعے برج فنانسنگ کی منظوری دی گئی تاکہ واجب الادا ادائیگیوں سے متعلق قومی ایئر لائن کی ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
2015 میں پاکستان نے 2 ایئربس اے320 طیاروں کے لیے 6 سالہ لیز کا معاہدہ کیا، لیز کی ماہانہ ادائیگی ساڑھے 5 لاکھ ڈالر کے قریب تھی، اس جامع پیکیج میں نہ صرف ہوائی جہاز کا کرایہ بلکہ دیکھ بھال کے اخراجات اور انشورنس کے اخراجات بھی شامل تھے۔
ایئربس طیاروں کے لیے لیز کا معاہدہ 2021 میں مکمل ہوا، جس کے بعد جہازوں کو دوبارہ ترسیل کے لیے جکارتہ روانہ کر دیا گیا، دریں اثنا ایئر ایشیا نے اُس لیزنگ فرم پر قبضہ کر لیا جس سے پاکستان نے طیارے لیز پر لیے تھے۔
نئی انتظامیہ نے یہ شرط عائد کی کہ لیز پر لیے گئے طیاروں کو ان کی اصل حالت میں واپس کیا جائے، جس کے لیے ضروری ہے کہ بوسیدہ پرزوں کو بالکل نئے کے ساتھ تبدیل کیا جائے۔
لیزنگ کمپنی نے مکمل دیکھ بھال اور مرمت کے لیے طیارے کو جکارتہ میں ایف ایل ٹیکنکس کے حوالے کرنے پر اصرار کیا، پی آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے پاس ستمبر 2021 میں اس مطالبے کو پورا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
پاکستان اور ایئر ایشیا کے درمیان کئی مذاکرات ہوئے، جن میں اختلاف بنیادی طور پر پرزوں کی تبدیلی کے طریقہ کار پر مرکوز تھا تاہم بالآخر پرزوں کو تبدیل کرنے کے لیے اتفاق رائے ہو گیا، جس سے طیارے کو مؤثر طریقے سے نئی حالت میں بحال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بعدازاں ایئربس خریدنے کا فیصلہ کیا، اس فیصلے سے کمپنی نے اتفاق کیا، تاہم پاکستان کی جانب سے فوری طور پر ضروری فنڈز کا بندوبست کرنے میں ناکامی کی وجہ سے کمپنی نے پاکستان کو طیارے فروخت کرنے کا اپنا معاہدہ واپس لے لیا۔
حال ہی میں سی اے اے اور پی آئی اے کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد نے جکارتہ کا دورہ کیا، ذرائع کے مطابق وفد نے کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دوبارہ بات چیت کی، جس کی قیمت 21 ملین ڈالر سے 26 ملین ڈالر تک طے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ادائیگی کی وصولی کے بعد پہلا طیارہ 10 سے 15 روز کے اندر پاکستان کو بھیج دیا جائے گا، دوسرا طیارہ اگلے مہینے بھیجا جائے گا۔
پی آئی اے فی الحال ان 2 ایئربس اے 320 طیاروں کا مشترکہ ماہانہ کرایہ 6 لاکھ ڈالر ادا کر رہی ہے جو کہ ستمبر 2021 سے جکارتہ میں موجود ہیں، یہ پی آئی اے کے لیے ایک اضافی خرچہ ہے کیونکہ وہ اُن طیاروں کو استعمال نہ کرنے کے باوجود کمپنی کو ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ ایوی ایشن ڈویژن نے قومی ایئر لائن کی بعض ہنگامی ضروریات کے لیے سی اے اے کے ذریعے پی آئی اے کو مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔
تفصیلی بحث اور غور و خوض کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے لیے سی اے اے کے وسائل کے ذریعے برج فنانسنگ کے لیے ڈویژن کی تجویز کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ زائد المیعاد ادائیگیوں سے متعلق ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو سی اے اے اور پی آئی اے کے درمیان دو طرفہ انتظامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دی۔
اجلاس میں وزیر نجکاری فواد حسن فواد، وزیر منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید، وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل فرحت حسین خان اور وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
قرآن کی توہین کی وجہ سے ڈنمارک کی حالت خراب
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:اس ملک میں مسلمانوں کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کا
اگست
7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے
مارچ
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
آئینی ترامیم پر سفارشات کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قائم
اکتوبر
انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم
اپریل
’ایشیا 30 انڈر 30‘ فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے کی جانب سے ایشیا کے 30
جنوری
فلسطینی جہاد سے دستبردار نہیں ہوں گے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل تجزیہ کار زوی یحزکلی نے کہا کہ فلسطینی صیہونیوں کے
دسمبر
مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟ پنٹاگون کی زبانی
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کی نائب ترجمان نے عراق اور شام میں امریکی
نومبر