اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج پیکج 2023 کی لاگت میں 56 فیصد اضافے کے ساتھ منظوری دے دی۔

پرائیویٹ حج اسپانسر شپ اسکیم کے لیے تقریباً 89 ہزار 605 نشستیں رکھی جائیں گی جس سے ساڑھے 44 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کے لیے 12 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے اپنی سمری میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے سالانہ حج معاہدے کے مطابق پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 نشستوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، تازہ ترین حج پالیسی کے تحت یہ کوٹہ سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا، دونوں (سرکاری اور پرائیویٹ) اسکیموں کے تحت اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 50 فیصد کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی لانے میں مدد ملے گی، مکمل سرکاری حج اسکیم کے لیے زرمبادلہ کا تخمینہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر لگایا گیا تھا، جس میں سے تقریباً 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر حکومت کے اسپانسر شپ کوٹہ سے آئیں گے، اس کے بعد 9 کروڑ ڈالر کا فرق رہ جائے گا جسے ای سی سی نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے پورا کرنے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس نے شمالی علاقوں (اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد وغیرہ) کے لیے 11 لاکھ لاکھ 75روپے اور جنوبی علاقوں (کراچی، سکھر اور کوئٹہ وغیرہ) کے لیے 11 لاکھ 65 ہزار روپے کے عارضی حج پیکج کی بھی منظوری دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس حج پیکج شمالی علاقے کے لیے تقریباً 7 لاکھ 55 ہزار روپے اور جنوبی علاقے کے لیے 7 لاکھ 46 ہزار روپے تھا۔

سرکاری اور پرائیویٹ دونوں حج اسکیموں کے لیے درخواست دہندگان کو اپنے تمام حج واجبات بیرون ملک سے بھیجے جانے والی رقم سے جمع کرانے ہوں گے اور انہیں پاکستان میں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے اپنے واجبات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکاری کوٹے کی اسپانسرشپ اسکیم سے ’پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر‘ استفادہ کیا جاسکے گا جبکہ وزارت مذہبی امور اسپانسر شپ اسکیموں کے غیر استعمال شدہ کوٹہ کو ریگولر یا پرائیویٹ اسکیموں یا سعودی حکومت کے حوالے کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

وہ افراد جنہوں نے گزشتہ 5 برسوں میں (2016 سے اب تک) حج کیا ہے وہ رواں برس پیکیج کے اہل نہیں ہیں تاہم یہ پابندی اسپانسرشپ اسکیموں کے خواہشمند عازمین پر لاگو نہیں ہوگی۔

درخواست دہندگان کے پاس 26 دسمبر 2023 تک کی میعاد کے ساتھ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونا ضروری ہے اور ان کا ایک باضابطہ بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے، سرکاری کوٹہ کے تحت تقریباً 3 فیصد نشستیں ہارڈ شپ کیسز کے لیے اور 300 نشستیں ’ای او بی آئی‘ اور ’ورکرز ویلفیئر فنڈ‘ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے عملے اور کم تنخواہ والے ملازمین کے لیے مختص ہوں گی، حج آپریٹرز کو وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس فراہم کرنے والے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔

مردم شماری کے لیے 12 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کے علاوہ ای سی سی نے پلاننگ کمیشن کو ساتویں مردم شماری کے انعقاد کے لیے 12 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی۔

مشہور خبریں۔

سلیوان کا ریاض کا سفر بے سود؛ سعودی عرب اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرنے والا: رائے الیوم

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی قومی سلامتی

شام میں جولانی حکومت اور امریکی قبضہ کاروں کے درمیان کشیدگی، وجہ؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:مطلع ذرائع نے بتایا کہ امریکی فوجیوں نے جولانی کے عناصر

صنعاء اور ریاض کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: یمن اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ تنازعات کی جڑیں ایک

رفح پر زمینی حملے کو لے کر صیہونی فوج تذبذب کا شکار

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ

غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کے لیے امریکی کانگریس کی نئی لائن

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین

پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں سیز فائر کو قبول کیا۔ وزیراعظم

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان

غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ

اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے