?️
مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جو کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
مظفرآباد میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں آزاد کشمیر کے لوگ بھی افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں، وہ وقت جلد آجائے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ طلبہ کو دیئے جانے والے لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں یہ ایک وژن ہے، اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتی تو کیا آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے تھے؟ آج تک ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پر نہیں دیا گیا، ہمیشہ میرٹ پر دیا گیا، وقت آگیا ہے کہ ہم محنت سے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں۔
اس موقع پر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں، حکومت کی مسلسل محنت سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ ہماری نوجوان نسل کے لیے رابطے کا ذریعہ ہے، ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم کی اس مہم سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو
فروری
غزہ میں صیہونی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول:سوئٹزرلینڈ کے سابق سفارتکار
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کے 56 سابق سینئر سفارتکاروں نے اپنی حکومت کے
جون
’جیمنائی انسانی ماہرین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے‘، گوگل کا نیا اے آئی ماڈل متعارف
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے
دسمبر
غزہ کی صورتحال پورے خطے کو متاثر کرتی ہے/ مدد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:حسن نصراللہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ نے اس
مئی
21ویں صدی کی نسل پرست حکومت کون ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قطر
ستمبر
سپریم کورٹ کے ججز کا ساتھی جج کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر غور
?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی حلقوں میں دبے الفاظ میں جاری بات
فروری
ٹرمپ کا باکو اور وسطی ایشیائی ممالک کو معمول کے معاہدوں میں گھسیٹنے کا منصوبہ
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: روئٹرز نے پانچ باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اگست
نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، شہباز شریف
?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی
فروری