افغانستان میں سب سے زیادہ ہار بھارت کی ہوگی: وزیر اعظم

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد، خطے کی صورتحال بدل جائے گی اور ہندوستان اس ملک میں سب سے زیادہ خسارے کا شکار ہوگا کیونکہ اس نے اس ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کے علاقائی دفتر کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ، خطے کی صورتحال میں نمایاں طور پر تبدیلی آئے گی اور بھارت افغانستان میں سب سے بڑا نقصان اٹھانے والا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: "اس وقت  بھارت کو افغانستان میں سب سے بڑے مسئلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، ایسا ملک جس کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔

جیو نیوز کے مطابق، عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان کے بارے میں بہت واضح پوزیشن رکھتا ہے، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ، افغان پارٹیاں اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گی۔

بھارت نے 2002 سے اب تک افغانستان میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے اور یہ خطے میں افغانستان کا سب سے بڑا حامی ہے۔اس سے قبل، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان دیا تھا کہ افغانستان میں ہندوستان کی موجودگی حد سے کہیں زیادہ ہے اور اس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرحد کا فقدان تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت اور طالبان کے درمیان تعلقات سے پریشان ہے، اسی لئے اس نے دہلی کو ہمیشہ افغان امن عمل سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی کے تھانوں کی 85 گاڑیاں ضبط، ایک ماہ سے پیٹرول بند

?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث

فیلڈ مارشل نے برسلز میں انٹرویو دیا نہ پی ٹی آئی سے مصالحت کا ذکر کیا۔ ترجمان پاک فوج

?️ 21 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے

عمران خان پانچ سالوں میں مہنگائی ختم کر دیں گے

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان

ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل

افغانستان میں ایک بڑا چیلنج

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ پینے کے

افغان عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف اس

چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12

عراق میں سردار سلیمانی کے بارے میں منظوم کتاب کی اشاعت

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: عراقی مہاکاوی شاعر نے کان یدری (وہ جانتا تھا) کی نظموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے