افغانستان میں حالات ٹھیک ہونے تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور نےکہا کہ خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا نےکئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی، ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے ہیں، صوبائی حکومت وطن واپس جانے والے افعان مہاجرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت برطانوی حکومت کے ذیلی اداروں خصوصا سیڈ اور ایس این جی پروگرام کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان پروگرامز نے صوبائی محکموں کی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صوبائی حکومت دونوں پروگرامز کے تسلسل کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے، ہمیں کلائمیٹ چینج کے چیلنجز درپیش ہیں، ان اثرات سے نمٹنے کے لیے خطیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، حالیہ سیلابوں سے تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی، خصوصا ضم شدہ اضلاع میں روزگار کے مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ترقیاتی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے منصوبوں کی مؤثر پلاننگ اور شفافیت کے لیے سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہی ہے، صوبائی حکومت کو ان شعبوں میں بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

صوبے میں برطانوی حکومت کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت اور برطانوی اداروں کی شراکت داری اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

دوران ملاقات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سیڈ اور ایس این جی پروگرامز کے بعد صوبے میں ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

مشہور خبریں۔

ظاہر جعفر کو سزائے موت، فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

شرمین عبید چنائے نے مختصر فلم ’ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کر لی

?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے

ایران اپنے خلاف فوجی کارروائی پر تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے: سابق صیہونی اہلکار

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس آرگنائزیشن امان کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے

یورپ ہو یا ایشیا کوئی فرق نہیں پڑتا؛ انکل سام دوست دشمن کسی کے نہیں

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:صدر جزیرۂ تائیوان کے دورہ امریکہ اور اس جزیرے پر اسلحے

قائد انصار اللہ: غزہ کے عوام کی نسل کشی امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ ہدف ہے

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے

چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان سے اموات 19 تک جاپہنچیں

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف حصوں میں شدید آندھی اور

پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن

?️ 5 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے