?️
راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے بالمقابل علاقے ایشام میں خوارج کی نقل وحرکت محسوس کی گئی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں مارے گئے خوارج میں ایک کی شناخت افغان شہری قاسم کے نام سے ہوئی، قاسم نامی خارجی افغان بارڈر پولیس میں کام کر رہا تھا۔ دوسری جانب ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھی ایک خارجہ کو جہنم واصل کردیا گیا، مارے گئے خارجی کی شناخت افغان شہری اکرام الدین عرف دجانا کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر دینا اور باجوڑ و مہمند میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کا گرتا ہوا حوصلہ بحال کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ماہرہ خان نے ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
?️ 8 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی
جون
کیا اسرائیل واقعی طاقت حاصل کر رہا ہے؟
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: اپنے مضمون بعنوان "کیا اسرائیل جیت گیا ہے؟” میں لبنانی
نومبر
رام اللہ کے قریب فلسطینیوں پر صیہونیوں کا وحشیانہ حملہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا
اگست
ریاض صدر کے دورہ سعودی عرب کا منتظر
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:لبنان کے ایک تجربہ کار امریکی صحافی رغدے درغام نے حالیہ
اگست
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
?️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون
غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی کا خدشہ
?️ 28 دسمبر 2025 غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی
دسمبر
منگل کو تجربہ کیا گیا میزائل سپرسونک تھا: شمالی کوریا
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: روئٹرز نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ
ستمبر
الاقصیٰ طوفان کے شعلے نہیں بجھیں گے: حماس
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شہید یحییٰ سنوار (ابو ابراہیم)، تحریک
اکتوبر